Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونافٹبال کلب بغیرمنیجرکھیلنے پرمجبور، چمپئن لیگ سےجلد باہرہونےسےبچنا چاہےگا

Updated: November 02, 2021, 12:49 PM IST | Agency | Barcelona

اسپینی کلب کا چمپئن لیگ میںآج ڈائنامو کیف سے مقابلہ۔ رونالڈ کوئمین کا متبادل اب تک نہیں مل سکاہے۔ اگیورو اور جیرارڈ پی کے مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 بارسلونا فٹبال کلب اس وقت بہت ہی برے دور سے گزررہا ہے اورمسلسل ناقص کارکردگی کے سبب اس کے مستقل منیجر رونالڈ کوئمین کو بھی مینجمنٹ نے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے اور ان کا متبادل اب تک دستیاب نہیں ہےاور منگل کی دیر رات چمپئن لیگ کے میچ میں بارسلونا کی ٹیم بغیر منیجر کے میدان پر اترے گی تو اس کا مقصد یوئیفا چمپئن لیگ سے جلد ہی باہر ہونے سے بچنا ہوگا۔ منگل کی رات اس کا میچ ڈائنا مو کیف فٹبال کلب سے ہوگا۔  اس وقت بارسلونا فٹبال کلب گروپ ای میں تیسرے نمبرپر ہے۔ اس کے ۳؍ میچوں میں ۳؍پوائنٹس ہیں۔ اس گروپ میں بائرن میونخ فٹبال کلب ٹاپ پر ہے اور ان دونوں کے درمیان ۶؍پوائنٹس کا فرق ہے۔  منگل کو ہونےوالے میچ میں بارسلونا کو منیجر کی کمی تو محسوس ہوگی ساتھ ہی اس کے ۲؍ اسٹار کھلاڑی سرجیو اگیورو اور جیرارڈ پی کے بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکیںگے۔ اگیورو کو  لالیگا کے میچ  کے دوران سینے میں تکلیف کے سبب اسپتال داخل کروایا گیا تھا ۔ اس وقت وہ زیر علاج ہیں اوران کے قلب کی طبی جانچ جاری ہے۔ جیرارڈ پی کے پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے چمپئن لیگ کے میچ سے باہر رہیں گے۔ خیال رہے کہ لالیگا کے گزشتہ میچ میں بارسلونا اور الاویس کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا تھا اور اسے ۲؍ پوائنٹس کا نقصان ہوا تھا۔  ایل کلاسیکو کے میچ میں بھی بارسلونا فٹبال کلب کو شکست ہوئی تھی اور اس کے روایتی حریف نے اسے ۱۔۲؍ سے اس کے ہی گھرپر شکست دی تھی۔ چمپئن لیگ میں بھی ڈائنامو کیف اسے صفر۔ایک سے شکست دی تھی۔ ۲؍دہائی سے  بارسلوناکی ٹیم چمپئن لیگ کے ناک آؤٹ میں داخل ہوتی رہی ہے لیکن اس بار ٹیم کی کارکردگی اتنی خاص نہیں ہے جس کے سبب اس کے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں کیونکہ اس وقت وہ گروپ میں تیسرے نمبرپرہے اورایک گروپ سے صرف ۲؍ٹیمیں ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں داخل ہوں گی۔ بارسلونا فٹبال کلب کو اپنے ڈچ کھلاڑی میمفس ڈی پے سے گول کرنے کی امید ہوگی او روہ گزشتہ چند میچوں میں اسپینی کلب کیلئے گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس وقت بارسلونا کے پاس کوئی اسٹار کھلاڑ ی نہیں ہے اور سبھی  کولیونل میسی کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ٹیم جیت کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK