Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلی سلنڈردھماکے میں ہوئی معصوم بچے کی موت کے معاملے میں نائر اسپتال کے ۲؍ ڈاکٹر اور ایک نرس معطل

Updated: December 04, 2021, 8:27 AM IST | Mumbai

ورلی کے بی ڈی ڈی چال میں سلنڈر دھماکے میں ایک معصوم بچے کی موت کے معاملے میں نائر اسپتال انتظامیہ نے ۲؍ ڈاکٹر اور ایک نرس کو معطل کر دیا ہے۔

Action taken when negligence video goes viral (file)
لاپروائی کا ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی ہوئی(فائل)

ورلی کے بی ڈی ڈی چال میں سلنڈر دھماکے میں  ایک معصوم بچے کی موت کے معاملے میں نائر اسپتال انتظامیہ نے ۲؍ ڈاکٹر اور ایک نرس کو معطل کر دیا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ورلی کی بی ڈی بی چال میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس میں ۴؍ افراد زخمی ہوئے تھے  اور ایک ۴؍ ماہ کا نونہال فوت ہو گیا تھا۔ ان لوگوں کو نائر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کے سبب  بچے کی موت ہو گئی۔ اسی کی پاداش میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ 
  بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنرسریش کاکانی نے اس ضمن میں اطلاع فراہم کی کہ ’’ بی ڈی بی چال میں ہوئے سلنڈر حادثےکے بعد  آنند پوری، ودیا پوری اور ۵؍ سالہ بچہ ویشنو کے علاوہ ۴؍ ماہ کے  معصوم منگیش پوری کو زخمی حالت میں نائر اسپتال لایا گیا  تھا ۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’ان چاروں کو فوری پر طبی سہولت نہیں پہنچائی گئی تھی جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ‘‘ سریش کاکانی کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد  نائر اسپتال کے ڈین ڈاکٹر رمیش بھرمل نےخاطیوں کے خلاف جانچ کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  ویڈیو اور  دیگر جانچ  کے  ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ڈیوٹی پر موجود ۲؍ ڈاکٹروں اور ایک نرس نے انتہائی لاپروائی سے کام لیا تھا۔  اور اسی لاپروائی کے سبب  منگل کی شب۴؍ماہ کے معصوم کی موت ہوگئی جس کے بعد فوری طور پر جانچ کے سلسلہ میں ترتیب کردہ کمیٹی نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور جمعہ کو ان کی معطلی کا فرمان جاری کردیا گیا ۔
 افسر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید جانچ جاری ہے اور یقینی طور پر خاطی پائے جانے والے ڈاکٹروں اور نرس کے خلاف مزید سخت قدم اٹھایا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK