Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے:پیٹرول کی قیمتو ں میںبے تحاشہ اضافہ پر پھول اور مٹھائی تقسیم کر کےاحتجاج

Updated: October 21, 2021, 8:54 AM IST | Mumbai

پیٹرول کی قیمتوں میںمسلسل اضافہ کے خلا ف تھانے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ورکروں نے احتجاج کیا

NCP workers protest at a petrol pump. Picture:Inquilab
این سی پی کے کارکنان ایک پیٹرول پمپ پر احتجاج کرتے ہوئے۔ (تصویر: انقلاب)

پیٹرول کی قیمتوں میںمسلسل اضافہ کے خلا ف تھانے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ورکروں نے  احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین نے پیٹرول پمپ پر  گاڑی والوں  میں پھول اور مٹھائی تقسیم کی ۔ واضح رہے کہ بدھ کو تھانے میں پیٹرول کی قیمت بڑھ کر ۱۱۲؍  روپے فی لیٹر ہوگئی ۔یہ احتجاج  این سی پی لیڈر اور وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر جتیندر اوہاڑکی ہدایت پراور این سی پی یووا کے ریاستی صدر محبوب شیخ ، پارٹی کے تھانے شہرکے صدر آنند پرانجپے اور یوتھ صدر وکرم کھامکر کی رہنمائی میں کیا گیا۔ پارٹی کے نوجوان کارکنوں نے گاڑی مالکان میںمٹھائی اور گلاب تقسیم کر کے انہیں  مبارکباد دی جو   پیٹرول کافی مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرول پمپ پر ایندھن بھروا  رہے تھے۔یہ احتجاجی مظاہرہ  تھانے کے۳؍ پیٹرول پمپ پر کیا گیا ۔
 اس انوکھے احتجاج میں  شامل ابھیشیک پوسلکر نے کہا کہ ’’مہنگائی آسمان  چھو رہی ہے۔اچھے دن کا خواب دکھاکرمودی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں کو سونے کی قیمتوں کے قریب لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔اس مہنگائی کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔انتہائی مہنگائی کے باوجود گاڑی  مالکان کو پیٹرول خریدنا پڑ رہا ہے  اسی لئے ہم انہیں پھولوں اور مٹھائی سے نوازرہے ہیں۔ اگر آج عام  افراد مہنگائی کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے تو کل ان کا جینا محال ہوجائے گا۔ یہ مظاہرہ  گاڑیوں کے مالکان کو اس سے آگاہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نےانتباہ بھی دیا کہ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی تو مزید بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔اس احتجاج میں ابھیشیک پوسلکر ،دنیش سدھاکر ، ویبھو ویچارے ، احد گائیکواڑ ، ناصر شیخ ، مظفر ملا ، وسیم خان ،صدیق شیخ ،سری کانت بھور ، سندیپ یٹل ، عرفات خانبندے ، نکھل تمبے ، وجے یادو ، روی گالتے  اور دیگر افرادموجود تھے۔

ncp Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK