Inquilab Logo Happiest Places to Work

شمالی کوریا کو تیل پہنچانے والا سنگاپورکا بحری جہاز ضبط

Updated: August 02, 2021, 11:38 AM IST | Agency | Washington

امریکہ کے محکمہ انصاف کے حکم پر کارروائی ، عالمی پابندیوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے تیل کی ترسیل کاالزام

Ship seized by the United States in Cambodia.Picture:INN
کمبوڈیا میں امریکہ کے ذریعے تحویل میں لیا گیا بحری جہاز۔ تصویر: پی ٹی آئی

امریکہ کے محکمۂ انصاف نے سنگاپور کی ایک کمپنی کے ملکیت والے تیل بردار  بحری  جہاز’ایم ٹی کریجیس ‘کو ضبط کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔ الزام ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں یہ آئل ٹینکر عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کر رہا تھا۔  اب نیو یارک کے ایک وفاقی جج نے آئل ٹینکر  کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ ایک برس سے کمبوڈیا میں موجود سنگاپور کے اس آئل ٹینکر کی ملکیت امر یکہ کو لینے کا اختیار د یا جاتا ہے۔ امریکی عدالت  میں  سماعت کے دوران سنگاپور کی کمپنی اور اس کے مالک پر شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کی سازش اور منی لانڈرنگ کی دفعات عائد کی گئی تھیں۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس  آئل ٹینکر میں۲؍ ہزار ۷۳۴؍ٹن تیل کا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ٹینکر  شمالی کوریا کے جہازوں میں تیل کی مصنوعات کی منتقلی اور شمالی کوریا کی بندرگاہ نامپو تک براہ راست تیل کی ترسیل کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ اسے سنگا پور کی ‘کویک کی سینگ’ نے خریدا تھا۔ بیان کے مطابق کویک اور اس کے حلیف امریکہ اور اقوامِ متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر شمالی کوریا کو تیل فراہم کر رہے تھے۔ ۲۰۱۹ءمیں بھی اگست سے دسمبر کے درمیان  اس جہاز نے غیر قانونی طور پر اپنی لوکیشن کو خفیہ رکھا تھا۔سیٹلائٹ تصویروں کے مطابق اس عرصہ کے دوران  ۱۵؍ لاکھ ڈالر سے زائدکا تیل شمالی کوریا کے جہاز میں منتقل کیا  گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK