Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکول اور جونیئر کالج پھر بند، ۱۰؍ ویں اور ۱۲؍ ویں کو مستثنیٰ رکھا گیا

Updated: January 05, 2022, 9:31 AM IST | Mumbai

۳۱؍ جنوری تک کیلئے بی ایم سی نے احکامات جاری کئے، آن لائن تدریس کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی

BMC has issued orders till January 31
؍ ۳۱ جنوری تک کیلئے بی ایم سی نے احکامات جاری کئے

: ممبئی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر بی ایم سی نے ایک بار پھر ۳۱؍ جنوری تک  اسکولوں اور جونیئر کالجوں کو بند کرنے  اور صرف آن لائن پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔   حالانکہ۱۰؍ ویں  اور ۱۲؍ ویں  کے طلبہ کو اس حکم سے مستثنیٰ  رکھاگیاہے مگرآف لائن جماعت میں  ان کے شریک ہونے کیلئے  والدین کی رضامندی ضروری ہے۔ 
  بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پیر کو تمام سرکاری ،نیم سرکاری اور نجی بورڈ کی سبھی میڈیم کے اسکولوں میں  اوّل تا نہم جماعت کی  آف لائن  کلاس  ۳۱؍جنوری ۲۰۲۲ء تک بندکرنےکا حکم جاری کیا  ہے۔ ان جماعتوںکے طلبہ کو آ ن لائن تعلیم دینے  کی ہدایت دی گئی۔جبکہ ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں جماعت کے آف لائن اسکو ل اور کالج جاری رہیں گے ۔ گیارہویں جماعت کی آف لائن پڑھائی بھی اس دوران بندرہےگی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ  پیر ۳؍جنوری   سے ہی ۱۵؍تا ۱۸؍ سال کے بچوں کو کووڈ کا ٹیکہ دینے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔  نئی پابندیوں کے باوجود بچوں کی ٹیکہ کاری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ۱۵؍ سے ۱۸؍ سال کے طلبہ ٹیکہ لگانےکیلئے اسکول آسکتےہیں۔  ریاستی حکومت  ۱۵؍ سال سے کم عمر بچوں کی ٹیکہ کاری کی بھی اجازت کی متمنی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK