EPAPER
Updated: March 17, 2021, 12:15 PM IST | Agency | Washington
امریکہ ۲۰۲۰ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے لئے اگلے ہفتے روس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔ سی این این نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے روس کے خلاف پابندی کا اعلان کرے گا۔ امریکی قومی انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو ۲۰۲۰ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کا اختیار دیا تھا۔
امریکہ ۲۰۲۰ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے لئے اگلے ہفتے روس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔
سی این این نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں منگل کو یہ اطلاع دی۔
اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے روس کے خلاف پابندی کا اعلان کرے گا۔
امریکی قومی انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو ۲۰۲۰ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کا اختیار دیا تھا۔
امریکی قومی انٹلیجنس کونسل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا۔
رپورٹ کے مطابق کونسل نے کہا’’ہم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی امیدواری کو کمزور کرنے کا کام سونپا تھا‘‘۔ روسی عہدیداروں کو سابق صدر ٹرمپ کی دعویداری کو مستحکم کرنے ، ووٹنگ کے عمل پر امریکی عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے اور امریکہ میں سماجی و سیاسی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔