Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی حکام کا جرمنی،برطانیہ سمیت دیگر ممالک پرجنرل قاسم سلیمانی کےقتل کا الزام

Updated: January 04, 2021, 11:54 AM IST | Agency | Tehran

ایران کے اعلیٰ عہدیدارکی ہلاکت کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، دشمنوں سے انتقام لینے اور ہر طرح کے جارح اقدام کا بھرپور جواب دینے کا عزم

Tributre to Qasim Soleimani
مختلف مقامات پر قاسم سلیمانی اورعراقی ملیشیا کے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایران کی فوج کے طاقتور اعلیٰ عہدیدار  جنرل  قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو۳؍ جنوری کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ برس وہ اور عراقی ملیشیا کے لیڈر ابو مہدی المہندس کے ہمراہ بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ان  کی پہلی برسی کے موقع پر ایران کے دار الحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر بنے آزادی ٹاور کو لیزر لائٹس کے ذریعے جنرل سلیمانی کی تصاویر سے مزین کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں سرکاری طور پر بھی متعدد تقریبات کا انعقاد کرکے ان کے کارناموں کو یاد کیا  گیا۔ 
 ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل غنی نے جنہوں نے سلیمانی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا   ہےنے  کہا کہ وہ سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے تہران یونیورسٹی میں جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امر یکہ کی کوئی بھی شرارت قدس فورس کو اس کے مزاحمتی راستے سے ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔
 ایرانی حکام کا مختلف ممالک پر الزام
 ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق  امر یکہ  کے علاوہ کئی ممالک جن میں عراق، شام، لبنان، کویت، قطر، جرمنی، اردن اور برطانیہ شامل ہیں،   نےقاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کیا ہے۔ ’ڈی ای ایف اے‘ پریس میں جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس تجربے سے سیکھنا چا ہئے  ۔اس کی ہم نے بہت بھاری قیمت چکائی ہے، ہمیں اس قومی اتحاد کو ہر حال میں محفوظ رکھنا ہے جو شہیدوں کے خون سے حاصل ہوا  ہے۔ وہیں ایرانی استغاثہ کے وکیل علی القاسمیہر نے دعویٰ کیا کہ ایک برطانوی  سیکوریٹی کمپنی اور جرمنی میں ایک ایئر بیس سلیمانی کے قتل میں استعمال ہو ئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں قائم کمپنی’ `جی فور ایس‘ نے سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کیا اورجرمنی میں رامشٹائن کے فضائی اڈے کو سلیمانی کو نشانہ بنانے کے  لئے استعمال کیا گیا تھا۔
دشمنوں کے جارح اقدامات کا جواب دینے کا عزم
 ایرانی فوج کے سربراہ حسین سلامی نے  بھی آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایک جزیرے کا دورہ  کیا اور اس دوران   انہوں نے بھی جنرل قاسم سلیمانی   خراج عقیدت پیش کیا  اورکہا اس قتل کا انتقام لیا جائے گا۔ ہم  دشمنوں کے خلاف اپنی انتہائی  صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیںہم کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھر پور جواب دیں گے۔
یورینیم کی افزودگی ۲۰؍ فیصد بڑھانے کا عندیہ
 ایران نے یورینیم کی افزودگی ۲۰؍ فیصد بڑھانے کا عندیہ  دیا ہے۔’اے ایف پی‘ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں کے ادارے کو اس متعلق آگاہ کردیا ہے۔‘آئی اے ای اے ‘نےاس کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK