Inquilab Logo Happiest Places to Work

سپریہ سُلے کے ہاتھوں بوہر ہ فرقہ کےمفت کووڈ ٹیکہ کاری سینٹر کا افتتاح

Updated: June 01, 2021, 8:12 AM IST | Mumbai

کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال میں اس مہلک مرض سے محفوظ رہنےکیلئے لگائے جانےوالے انجکشن کی مہم کی حمایت میں دائودی بوہرہ فرقہ نے پیر سے جنوبی ممبئی کےمحمد علی روڈ پر واقع محمدی مسجد کامپلیکس میں مفت کووڈ ۱۹؍ ٹیکہ کاری سینٹر قائم کیاہے

Member of Parliament inaugurating the Supremacy Center.Picture:Inquilab
رکن پارلیمان سپریہ سُلےسینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر انقلاب

 کوروناوائرس  کی موجودہ صورتحال میں اس مہلک مرض سے محفوظ رہنےکیلئے لگائے جانےوالے انجکشن کی مہم کی حمایت میں دائودی بوہرہ فرقہ نے پیر سے جنوبی ممبئی کےمحمد علی روڈ پر واقع محمدی مسجد کامپلیکس میں مفت کووڈ ۱۹؍ ٹیکہ کاری  سینٹر قائم کیاہے۔ این سی پی کی سینئر لیڈر سپریہ سُلے ، شیوسیناکے رکن پارلیمان اروند ساونت اور ممبئی کانگر یس کے صدر بھائی جگتاپ کے ہا تھوں سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر متعدد اراکین اسمبلی اور میونسپل کارپوریٹر بھی موجودتھے ۔ انجمنِ شیعۃ علی کے بورڈ ممبر سیف الدین فخرالدین ، طاہر حسام الدین اور مسجد ھٰذا کے سربراہ  عامل صاحب مصطفیٰ اندور والانے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
 اس موقع پر سپریہ سُلے نےمحمد ی مسجد کو کووڈ ۱۹؍ ویکسنیشن سینٹر میں تبدیل کرنےکے فیصلہ کی ستائش کی ۔ ساتھ ہی کوروناوائرس کےمریضوں کے علاج میں سیفی اسپتال کی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے کہاکہ کووڈ کے کیسز کو کم کرنےمیں سیفی اسپتال کابھی اہم رول رہاہے۔  

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK