Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں’ ٹیسلا‘ کے پلانٹ کیلئے گجرات اور مہاراشٹرحکومت سرگرم

Updated: October 31, 2020, 11:21 AM IST | Agency | New Delhi

الیکٹرک کار بنانے والی امریکی ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلن مسک نے کچھ دن قبل اشارہ دیا تھا کہ ان کی کمپنی ہندوستان میں قدم رکھے گی۔

Narendra Modi had met Alan Musk at the Tesla headquarters in 2015.Picture :INN
نریندر مودی نے ۲۰۱۵ء میں ’ٹیسلا ہیڈ کوارٹر‘ میں ایلن مسک سے ملاقات کی تھ۔۔ تصویر:آئی این این

الیکٹرک کار بنانے والی امریکی ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلن مسک نے کچھ دن قبل اشارہ  دیا تھا کہ  ان کی کمپنی ہندوستان میں قدم رکھے گی۔ اب ریاستی حکومتیں اس کمپنی کو  اپنے یہاں لانے میں سرگرم ہوگئی ہیں۔ذرا ئع کے مطابق گجرات حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ گجرات میں  ٹیسلا کاپرودکشن  یونٹ شروع کروانے کیلئےہم کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں ۔عہدیدار کے مطابق کچھ دن قبل ہی ٹیسلا کے ساتھ ابتدائی گفتگو کاآغاز ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ آئندہ جنوری میں منعقد ہونے والے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ میں بھی کمپنی کو شامل کروایاجائے۔
 حکومت مہاراشٹر کی زمین دینے کی پیشکش
    ذرائع کے مطابق ٹیسلا کے ہندوستان آنے کے اشارے کے بعدہندوستان میں پلانٹ لگانے کیلئے حکومت مہاراشٹر نے سب سے پہلے  اسے  اپنے یہاں زمین  دینے پر پیشکش کی ہے۔   پونے ، ناسک اور ناگپور  کے اہم مقامات پر زمین دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔مہاراشٹر کے وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے اور صنعتی وزیر سبھاش دیسائی نے بھی  ٹیسلاکمپنی کے اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ اس معاملے پر ویڈیو کانفرنسنگ کی ہے۔ قابلِ غور ہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستانی شائقین کے فین ہینڈل ‘’ٹیسلا کلب انڈیا‘ ٹویٹر پر  ایک پوسٹ میں کہا گیا  تھا کہ `ہم ٹیسلا کے  جلدہندوستان آنے کے بارے میں پرامید ہیں اور ہمیں یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کمپنی اس سمت میں  آگے بڑھ رہی ہے۔ اس کے جواب  میں ایلن مسک نے کہا تھا کہ’’  یقینی طور پر اگلے سال ۔‘‘  اس انتظار کیلئےانہوں نے ہندوستانی مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔  ۲۰۱۵ء  میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کیلیفورنیا میں ’ٹیسلا ہیڈ کوارٹر ‘ میں ایلن مسک سے ملاقات کی تھی جس کے بعد  امریکی کمپنی کے ہندوستان آ نے کی امید کی جارہی تھی۔ٹیسلا کے کسی مقامی کمپنی سے اشتراک  کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK