Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں آئل ریفائنری میں دھماکہ ، چار زخمی

Updated: March 29, 2021, 12:18 PM IST | Agency | Jakarta

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیر کے روز ایک تیل ریفائنری  میں  دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی  جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

Blast - Pic : INN
بلاسٹ ۔ تصویر : آئی این این

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیر کے روز ایک تیل ریفائنری  میں  دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی  جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیا کی سرکاری   تیل و گیس کمپنی پرٹامینا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے  اس کی اطلاع دی ہے ۔
اس سے قبل موصولہ اطلاعات کے مطابق  انڈونیشیا کے مغربی جاوا   صوبہ کے  بالونگن میں واقع آئل پلانٹ میں لگی  آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ری پبلیکا اخبار کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی سیکڑوں گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔
پرٹامینا کے مطابق  چار مقامی افراد آئل ریفائنری میں لگی  آگ کی  زد میں آگئے  جنہیں علاج کے لئے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔  آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کا سبب بجلی گرنا بتایا جارہا ہے۔

indonesia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK