EPAPER
Updated: September 10, 2021, 8:25 AM IST | Mumbai
سوشل میڈیا پر ڈومبیولی کے برج پرپڑنے والے گڑ ھوں کی تصاویر وائرل،میونسپل انتظامیہ نے آناً فاناً میں گڑ ھےبھرے
):منگل کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے کے ہاتھوںڈومبیولی مشرق اور مغرب کو ملانے والے کوپر بریج کا آن لائن افتتاح کیاگیا۔ تاہم ۲؍ دن میں ہی کوپر بر یج پر ۳؍ بڑے گڑ ھے پڑ گئے ہیں۔ بر یج پر پڑنے والے گڑ ھوںکی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ بارش کے موسم میں بریج کے افتتاح کیلئے میونسپل انتظامیہ کی جلد بازی شہر یوں میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
کوپر بر یج کے شروع ہو نے کا شہری بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ منگل کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ہاتھو ں آن لائن افتتاح کے فوراً بعد کوپر بر یج کو گاڑیوں کی آمد ورفت کھول دیا گیاتھا۔ تاہم بر یج شروع ہو نے کے ۴۸؍ گھنٹےسے بھی کم عرصہ میں بر یج پر ۳؍ گڑھے پڑ گئے ہیں۔ انتہائی تزک واحتشام کےساتھ کوپر بریج کا افتتاح کر نے والے میونسپل انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔ بریج پر پڑنے والے گڑ ھوں کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ دوسری جانب کوپر بریج پر گڑ ھے پڑ نےکی اطلاع ملتے ہی کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے انجینئر ترون جونیجا اور دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر گڑ ھے بھردیئےہیں۔جیسے ہی کوپر بریج پر گڑ ھوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ویسے ہی ایم این ایس کے رکن اسمبلی راجو پاٹل فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے بر سر اقتدار شیو سینا کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محض کام کاکر یڈٹ لینے کیلئے شو سینا نے بریج کے معیار سے سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طر ح میونسپل انتظامیہ نے کوپر بریج پر پڑ نے والے گڑھوں کوبھرنے کیلئے مستعدی کا مظاہر ہ کیا ہے ایسی ہی مستعدی شہر کے دوسرے گڑ ھوں کو بھر نے میں دکھائی ہوتی تو آج پورا شہر گڑ ھوں سے پاک ہوتا۔