EPAPER
Updated: September 15, 2021, 9:32 AM IST | Mumbai
سڑک پر گاڑی چلانے والوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بیدار شہری نے گملا رکھا تھا جسے رکشا ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا
:کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں واقع سڑ کوں پر جا بجا گڑ ھے ہی گڑھے نظر آرہے ہیں ۔ ایک بیدار شہری نے سڑ ک پر پڑے بڑے گڑ ھے میںدوپہیہ سواروں کو گرنے سے بچانے کیلئے گڑھے میں پھولوں کا گملا رکھ دیا تھا لیکن ۲؍ دن بعد ایک رکشا ڈرائیور گملا اٹھا کر فرار ہو گیا۔چوری کا یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا تھا۔ وہیں گملا چوری ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک موٹر سائیکل سوار اُسی گڑ ھے میں گر کر بری طرح سے زخمی ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔
شہر میںکئی دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز بارش کی وجہ سے ڈومبیولی کے گھارڈا سر کل سے کلیان کی جانب آنے والی سڑک پر کافی بڑے بڑے گڑ ھے پڑ گئے ہیں۔ مہیش چوہان نامی سماجی کار کن نے فوڈ اینڈ ویلیج نامی ہوٹل کے مقابل سڑ ک کے کنارے پڑے بڑے گڑ ھے میں ایک پھولوں کا گملا رکھ دیا تھا کیونکہ بیشتر موٹر سائیکل سواروں کو گڑ ھے کی گہرا ئی کا اندازہ نہ ہو نے کی وجہ سے وہ گڑ ھے میں گر کر حادثہ کا شکار ہو رہے تھے۔
مہیش چوہان نے پہلے گڑھے میں باریک پتھروں کی کھڑی ڈالی تاہم وہ بارش کے پانی کے ساتھ بہہ کر چلی گئی۔ بعد ازاں گڑ ھے میںایک ٹیوب رکھامگر وہ چوری ہو گیا بالآخر انہوںنے وہاں پھولوں کا ایک بڑا گملا رکھ دیا۔ لیکن ایک رکشا ڈرائیور گملا بھی لے کر فرار ہو گیا۔ گملا چوری ہو نے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد گڑ ھے میں گر کر ایک موٹر سائیکل سوار بری طر ح سے زخمی وہ گیا۔ اس ضمن میں مہیش چوہان نے بتایا کہ کے ڈی ایم سی انتظامیہ کو فوراً سڑ ک پر پڑے گڑ ھوں کو بھر نا چاہیے اگر یہ ممکن نہ ہوتو کم ازکم گڑ ھوں کے پاس ’ گاڑی دھیمی چلائیں‘ کا ایک سائن بورڈ نصب کر نا چاہیے۔ منگل کو کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے مذکورہ گڑ ھے کو آناً فاناً میں بھر دیا لیکن اسی سڑ ک پر پڑے دوسرے گڑ ھے ہنوز ویسے ہی نظر آرہے ہیں۔