Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : دیوا،وسئی اور پنویل تک جانے والی لوکل ٹرین دوبارہ شروع

Updated: October 02, 2021, 8:09 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

بالآخر بھیونڈی سے گزرنے والی دیوا، وسئی اور پنویل تک جانے والی میمو شٹل ٹرین(لوکل ٹرین) سروس ۱۸؍ماہ بعد دوبارہ شروع کردی گئی جس سے اس روٹ پر سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو راحت ملی ہے

vasai-Divashtal train passing through Bhiwandi station.Picture:Inquilab
بھیونڈی اسٹیشن ہوکرجانے والی وسئی- دیواشٹل ٹرین۔ تصویر انقلاب

بالآخر بھیونڈی سے گزرنے والی دیوا، وسئی اور پنویل تک جانے والی میمو شٹل ٹرین(لوکل ٹرین) سروس ۱۸؍ماہ بعد دوبارہ شروع کردی گئی جس سے اس روٹ پر سفر کرنے والے ہزاروں  افراد کو راحت ملی ہے  ۔تاہم  ویکسین کا دونوں ڈوز لینے والے مسافروں کو ہی میمو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پنویل- وسئی اور دیوا- وسئی -بھیونڈی روڈ اسٹیشن ہوکر گزرنے والی لوکل ٹرینیں مجموعی طور (اپ ڈاؤن) پر ۱۲؍ چکر لگا تی تھیں جس سے کو پر ہوکرممبئی اورکلیان کی جانب سینٹرل ریلوے اور وسئی ہوکر بوریولی کی جانب ویسٹرن ریلوے کے راستے ہزاروں  افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔وبا  کے سبب ۱۸؍ماہ قبل لاک ڈاؤن کے دوران ۲۲؍مارچ۲۰۲۰ء سے لوکل ٹرین کی یہ خدمات بند کردی گئی تھیں۔کچھ ماہ کے بعد لوکل ٹرین سروس تو شروع کردی گئی لیکن بھیونڈی سے گزرنے والی دیوا،  وسئی اور پنویل تک جانے والی میمو شٹل ٹرین شروع نہیں کی گئی جس کے سبب پاور لوم نگری میں ملازمت کرنے والے دیگر شہروں کے  افراد اور تاجروں کو آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔
  جمعہ ۲۴؍ستمبر کو ۱۰؍بجکر ۲۵؍منٹ پر وسئی- دیوا ٹرین بھیونڈی   ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو مسافر خوشی سے اُچھل پڑے اور تالیوں سے ٹرین کااستقبال کیا۔  سماجی کارکن پرویز خان (پی کے) نےریلوے  افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھیونڈی اسٹیشن سے لوکل ٹرین کی خدمات شروع ہونے سے طلبہ  کے ساتھ ہی تاجروں اور ملازمین کو راحت ملی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK