Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواجہ اجمیریؒ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت

Updated: January 09, 2021, 9:59 AM IST | Mahim

ماہم درگاہ کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ کانفرنس کے دوران شدید ناراضگی۔امن کے دشمنوں پر لگام کسنے کا مطالبہ

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 خواجہ اجمیریؒ اور اسلام کی دیگر عظیم شخصیات کی شان میں گستاخی ایک طرح سے معمول بنتا جارہا ہے۔حالانکہ امن کے دشمنوں کو یہ معلوم ہے کہ ان کی اس طرح کی دریدہ دہنی سے ان شخصیات کی عظمت پر ذرہ برابر فرق نہیں آئے گا، البتہ ان کی خباثت ضرور طشت ازبام ہوگی ۔اسی سلسلے میں جمعرات کی شب میں ماہم درگاہ کے دفتر میں عظمت غریب نواز کانفرنس منعقد کی گئی۔ رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے کانفرنس کی سربراہی کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں‌کہا کہ سرکار غریب نواز صرف مسلمانوں میں ہی مقبول نہیں ہیں بلکہ آپ کا آستانہ ہر طبقے کے حاجت مندوں کیلئے کھلا رہتا  ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی  بیہودگی سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ کروڑوں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔اس لئے ایسے امن  دشمنوں پر سخت کارروائی کی جائےکیونکہ اگر حکومتی سطح پر اس پر فوراً لگام نہ دی گئی تو ملک کے مذہبی تشدد کی آگ میں جھلسنے کا اندیشہ ہے۔ درگاہ مخدوم علی مہائمی کے چیف ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ  اس طرح بزرگوں کی شان میں گستاخی ہم نے کبھی نہیں سنی۔ ایسی حرکت سوچی سمجھی سازش ہے اور جان بوجھ کر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔  اس موقع پر علماء کی رائے یہ تھی کہ آخر ہم‌ سب کب تک مسلمانوں کو صبر وتحمل کا‌‌ درس  دیں گے ۔ کارروائی نہ ہونے پر شرپسندوں کو گویا حکومت کی ہی شہ پر مزید حوصلہ ملتا ہے۔ مولانا‌ فاروق رضوی نے کہا کہ بھگوادھاری شرپسند اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ حالات کچھ اور رخ اختیار کرجائیں گے۔ مفتی منظر اشرفی نے کہا کہ بولنا ہمیں بھی آتا ہے مگر ہم سب کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں‌ مجبور بھی نہ کیا جائے۔اس موقع پر مولانا صابر القادری ، مولانا محمد فاروق رضوی مولانا محمد عارف رضا، مولانا محمد عالم رضوی ، قاری محمد رئیس فاروقی ، مولانا غلام مصطفیٰ ، مولانامحمد حاتم طائی، مولانا ظفرالدین رضوی،  مولانا معین الدین ، مولانا مقصودعالم  اور مولانا کمال اشرف نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔

mahim Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK