Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرکزی داخلہ سیکریٹری کے بعد فرنویس کی گورنر سے ملاقات

Updated: March 25, 2021, 9:20 AM IST | Agency | Mumbai

مہاراشٹر کی صورتحال پر صدر جمہوریہ کورپورٹ بھیجنے کی اپیل، شیوسینا کی تنقید، گورنر کو ’’بی جےپی کاریہ کرتا‘‘ قرار دیا

Devendra Fadnavis - Pic : PTI
بی جےپی کا وفدگورنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے۔ ( پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں اُدھو ٹھاکرے  سرکار کو بری طرح گھیرنے میں مصروف سابق وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نےمرکزی داخلہ سیکریٹری  سے ملاقات کرنے کے بعد بدھ  کی صبح ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے بھی ملاقات کی۔  ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے  اندیشوں سے متعلق چہ میگوئیوں کے بیچ بی جےپی لیڈروں  نے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور ریاست کی صورتحال کی رپورٹ صدر جمہوریہ کو بھیجنے کی اپیل کی۔ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے اس ملاقات پر سخت تنقید کی اور گورنر کو ’’بی جےپی کاریہ کرتا‘‘  نیز راج بھون کو ’’سیاست کا اڈہ‘‘قرار دیا۔ 
وزیراعلیٰ کی خاموشی پر فرنویس کو اعتراض
  ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنویس نے کہا ہے کہ گورنر کو وزیراعلیٰ سے پوچھنا چاہئے کہ ہفتہ وصولی اور ٹرانسفر گھوٹالے   کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعلیٰ نے اس معاملے پرخاموشی  اختیار کر رکھی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گورنر انہیں اپنی زبان کھولنے پر آمادہ کریں۔ ‘‘
سابق جج کے ذریعہ جانچ کا اشارہ
 اس ملاقات کے تعلق سے دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے اشارہ دیا کہ ریاستی حکومت انل دیشمکھ پر عائد الزامات کی جانچ ہائی کورٹ کے سابق  جج سے کروا سکتی ہے۔ گورنر سے بی جےپی وفد کی ملاقات پر راؤت کا کہناتھا کہ ’’بی جےپی لیڈر اپنے پارٹی  کارکنوں سے مل رہے ہیں۔کچھ انتظامیہ میں   ہیں اور کچھ راج بھون میں ہیں۔یہ گھر کے لوگوں  کی ملاقات   ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے  گورنرآر ایس ایس ورکر تھے، بی جے پی کی مرکزی حکومت میں وزیر  اور بی جےپی کے وزیراعلیٰ بھی  رہ چکے ہیں۔ اس لئے اگرا نہیں کاریہ کرتا کہیں تو کیا یہ توہین ہوگی؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’راج بھون سیاست کا اڈہ بن گیا ہےا ور جب تک یہ صورتحال رہے گی، اس پر تنقیدیں  ہوتی  رہیںگی۔‘‘ گورنر کی سیاست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گورنر کوٹہ سے ۱۲؍ ایم ایل سی کے  ناموں کی سفارش ریاستی حکومت نے کردی ہے مگر گورنر اسے منظوری نہیں دے رہے ہیں۔ 
 دیر رات گئے دیشمکھ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
  اس بیچ منگل کو دیررات گئے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے  وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایک گھنٹے کی اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی  معلوم نہیں ہوسکا  البتہ بدھ کو کابینہ کی میٹنگ سے قبل ہونے والی اس ملاقات کو اہم سمجھا جارہاہے۔ بتایا جارہاہے کہ اس میں افسران کے تبادلے پر بھی غور ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK