Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانخورد چلڈرنس ہوم کے ۱۸؍ بچے کورونا سے متاثر

Updated: August 31, 2021, 8:56 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

متاثرہ بچوں کو الگ الگ اسپتالوں اور کووڈ سینٹر کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ۔میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے کووڈ سے نمٹنے کےلئے ہدایت جاری کی

A Jumbo Covid Center has been set up to treat Corona victims.Picture:Inquilab
کورونا متاثرین کے علاج کےلئے ایک جمبو کووڈ سینٹربنایا گیا ہے۔ تصویر انقلاب

  مانخورد چلڈرنس ہوم میں ۱۸؍  بچے کورونا وائرس سےمتاثرہ  پائے جانے کی خبر منظرعام پر آتے ہی ایک بار پھر شہریوں میں اور خاص طور سے ممبئی کے مشرقی نواحی علاقہ  مانخورد اور آس پاس کے علاقوں میں کورونا کی  تیسری لہر کا خوف طاری ہو گیا ہے۔  حالانکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر  اب تقریباً  ختم ہو تا  نظر آرہا ہے لیکن کورونا کی  تیسری لہر کا خطرہ اب بھی  بدستور برقرار ہے۔
 مانخورد چلڈرنس ہوم کے باوثو ق    ذرائع کے مطابق چلڈرنس سوسا ئٹی کے زیر اہتمام چلنے والے مانخورد چلڈرنس ہوم میں  ۱۸؍ بچے کورونا  مثبت پائے گئے ہیں۔ کورونا  وائرس سے متاثر تمام بچوں کو الگ الگ اسپتال اور کووڈ سینٹر میں  کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
  چلڈرنس ہوم  ایک افسر کے مطابق مانخورد چلڈرنس ہوم میں موجود ۱۰۲؍ بچوں کی مسلسل میڈیکل جانچ  کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے کوروناوائرس  کیلئے جاری کی جانے والی   گا ئیڈ لائن پر بخوبی عمل کیا جاتا ہے۔  اس کے   باوجود چلڈرنس ہوم میں رہنے والے بچے کورونا سے متاثرہ پائے جانے کے بعد چلڈرنس ہوم میں  خوف کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔
  ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ  مہینے ایک بچے کو رتناگیری سے یہاں  لایا گیا تھا اور اصول وضوابط کے  مطابق  اس کی کورونا جانچ کی بھی کی گئی تھی ۔ اس جانچ میں بچے کی رپورٹ منفی  آئی تھی ۔ اس کے باوجود   اس کو چلڈرنس ہوم   میں کئی دنوں تک  قرنطینہ کیا گیا تھا ۔ کئی دنوں کے بعد جب اس میں کسی طرح کی کوئی پریشانی اور کورونا کے کوئی  آثار یا علامت دکھائی نہیں دی تو اس کو  عام بچوں کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
  ایک سوال کے جواب میں نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ  دوبارہ جانچ میں  بچے کوکورونا سے متاثرہ پایا گیا ۔ اسی دوران ایک بچے کو سردی  ، زکام  اور جسم میں  درد  وغیرہ کی تکلیف ہوئی   اور کورونا کے آثار دکھائی دینے لگے تو  اس کو دیکھتے ہوئے  چلڈرنس ہوم میں رہنے والے ۱۰۲ ؍ بچوں کی کورونا جانچ کی گئی ۔ اس جانچ میں ۱۸؍ بچے کورونا  پازیٹیو پائے گئے  جن کو فوری طور پر  اسپتالوں کے اسپیشل وارڈ میں منتقل کر کے  ان کی دیکھ بھال شروع کردی گئی ہے ۔کرلا ’ایل‘ وارڈ کے ایک ڈاکٹر کے مطابق کورونا کی دوسری لہر خاتمے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے لیکن تیسری لہر کا خطرہ اب بھی برقرار ہے

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK