EPAPER
Updated: February 06, 2022, 9:40 AM IST | Mumbai
لی ووڈ اداکار وکی کوشل کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔
: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ جلد ہی راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۲ءسے شروع ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں وکی کوشل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کیلئے وکی اور راجکمار کی ملاقات بھی ہو رہی ہے۔ سنجو کے وقت سے ہی دونوں کے تعلقات کافی اچھے ہو گئے تھے۔ اس فلم میں تاپسی پنو بھی نظر آ سکتی ہیں۔ شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ دونوں اس پروجیکٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب کے گاؤں کا بڑا سیٹ ممبئی کے فلم سٹی میں بنایا جائے گا۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ یہاں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ لندن اور بڈاپیسٹ میں کی جائے گی۔