EPAPER
Updated: December 19, 2021, 1:46 AM IST | Mumbai
داکار وکی کوشل شادی کے قریب ایک ہفتے بعد اب کام پر واپس لوٹ چکے ہیں ۔ فلم انڈسٹری کی کافی مشہور شادیوں میں سے ایک اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے سلسلے میں مداح کافی پرجوش تھے۔
داکار وکی کوشل شادی کے قریب ایک ہفتے بعد اب کام پر واپس لوٹ چکے ہیں ۔ فلم انڈسٹری کی کافی مشہور شادیوں میں سے ایک اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے سلسلے میں مداح کافی پرجوش تھے۔ ان دونوں کی شادی کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر مسلسل مداحوں کا ردعمل دیکھنے کو مل رہا تھا۔ وکی کوشل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے کام پر واپسی کی اطلاع دی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ’’پہلے چائے پھر کیمرہ۔‘‘
اداکار کے اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اورکترینہ کیف کے بارے میں پوچھا۔وہیں خبر ہے کہ اداکار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ کیف بھی جلد ہی کام پر واپس لوٹنے والی ہیں۔ اداکارہ اگلے سال جنوری کے وسط میںدبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر۳؍کی شوٹنگ کا کام پورا کریں گی۔واضح رہےکہ وکی کوشل اورکترینہ کیف کی شادی ۹؍ دسمبر کو راجستھان کے سوائی مادھوپور میں ہوئی تھی۔