Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورون دھون۔ کریتی سینن فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئیں گے

Updated: February 23, 2021, 2:26 PM IST | Agency | Mumbai

بالی و وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ کریتی سینن کی جوڑی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئے گی۔ ہدایتکار امر کوشک ہارر فلم’ `بھیڑیا‘ بنانے جا رہے ہیں۔

The teaser of the movie `Wolf` was released on Monday. Picture:INN
فلم ’بھیڑیا‘ کا ٹیزر پیر کو جاری کیاگیا۔۔تصویر :آئی این این

 بالی و وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ کریتی سینن کی جوڑی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئے گی۔ ہدایتکار امر کوشک ہارر فلم’ `بھیڑیا‘ بنانے جا رہے ہیں۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی سینن ایک ساتھ نظر آئیں گے۔  یہ فلم دنیش ویزان  کے پروڈکشن ہاؤس کی تیسری ہارر فلم ہوگی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے علاوہ اس کا ٹیزر بھی آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ٹیزر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی گھنے جنگل میں اچانک بھیڑیا بن جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ورون دھون اس بھیڑیے کا کردار نبھائیں گے۔  ابھی تک کریتی سینن کے کردار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ٹیزر میں بتایاگیا ہے کہ یہ فلم ۱۴؍اپریل ۲۰۲۲ءکو نمائش کے لئے ریلیز کی جائے گی۔ ورون دھون اور کریتی کی ساتھ میں دل والے کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی  کے علاوہ ابھیشیک بنرجی اور دیپک ڈوبریال بھی  اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK