EPAPER
Updated: June 09, 2020, 11:51 AM IST | Mumbai
سابق مس یونیورس سُشمِتا سین کی آنے والی ویب سیریز ’ آریہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سُشمِتا سین اس ویب سریز سے اداکاری کی اپنی دوسری اننگز کھیلنے جارہی ہیں
سابق مس یونیورس سُشمِتا سین کی آنے والی ویب سیریز ’ آریہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سُشمِتا سین اس ویب سریز سے اداکاری کی اپنی دوسری اننگز کھیلنے جارہی ہیں۔ یہ سیریز ۱۹؍ جون کو ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ سُشمِتا کی اس نئی ویب سریز کی ہدایتکاری رام مادھوانی کررہےہیں۔ ویب سیریز کے ٹریلر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی کہانی خاندان کےگرد گھومتی ہے۔ آریہ اپنے شوہر اور۳؍ بچوں کے ساتھ رہتی ہے، لیکن اچانک اس کی زندگی میں ایک ہلچل مچ جاتی ہے۔ آریہ کے شوہر کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ شوہر کے قتل کے بعد آریہ اپنے بچوں کے تحفظ کی خاطر خود جرم کی دنیا میں داخل ہو جاتی ہے۔ سُشمِتا سین نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ آریہ طاقت، عزم اور جرم سے بھری دنیا کی نمائندگی کرتی ہے حالانکہ ان کیلئے اس سیریز کی کہانی خاندان ، دھوکہ اور ایک ایسی ماں کے بارے میں ہے جو اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ سُشمِتا سین نے بتایا کہ اس طرح کے کردار کو حاصل کرنے میں انہیں کئی عشرے گزر گئے اور اب وہ اس کہانی کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔