EPAPER
Updated: February 08, 2020, 11:07 AM IST | Agency | Mumbai
نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کرینہ کپور کو پاکر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ سیف اور کرینہ بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑی مانی جاتی ہے۔
ممبئی : نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کرینہ کپور کو پاکر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ سیف اور کرینہ بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑی مانی جاتی ہے۔ دونوں وقتا فوقتا چھٹیاں بھی گزارتے ہیں۔ اس سال کا آغاز انہوں نے سوئزرلینڈ میں چھٹیاں گزار کر کیا تھا۔ سیف علی خان نے بتایا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ کرینہ ان کی زندگی میں ہیں۔ وہ دوستی اور تعلقات کو کام سے الگ رکھتی ہے۔پھر چاہے کھانا بنانا ہو ، گھر میں دوستوں کے ساتھ مستی کرنا ہو، کسی بھی ملک میں کاٹیج رینٹ کرنا ہو یا کوئی بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ، ساتھ میں گزارا گیا ’کوالٹی ٹائم‘ بہت معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں کچھ مماثلتیں اور کچھ اختلافات ہیں لیکن یہ بات دونوں میں عام ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ دونوں کام کرنا پسند کرتے ہیں لیکن یہ جنون نہیں ہے۔ سیف کی فلم ’جوانی جان من‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔