EPAPER
Updated: December 07, 2021, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai
فلم ’اترنگی رے‘ کے ’چکاچک‘ گیت کے بعدسب کی نظریں فلم کے میوزک البم پر لگی ہوئی ہیں اور شائقین فلم کے دیگر گیتوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ پہلے ہی گیت نے شائقین میں مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔ ’
فلم ’اترنگی رے‘ کے ’چکاچک‘ گیت کے بعدسب کی نظریں فلم کے میوزک البم پر لگی ہوئی ہیں اور شائقین فلم کے دیگر گیتوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ پہلے ہی گیت نے شائقین میں مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔ ’اترنگی رے‘ کے ایک اور روح پرور گیت ’ریت ذرا سی‘ شاندار طریقے سے لانچ کیا گیا ہے۔ موسیقار اے آر رحمان کا کمپوز کردہ اور ارشاد کامل کا لکھا ہوا ’ریت ذرا سی‘ کو اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔ ویڈیو میں اکشے کمار، دھنوش اور سارہ علی خان توجہ کا مرکز ہیں اور گانے میں سارہ علی خان اور دھنوش کے درمیان رومانوی لمحات پیش کئے گئے ہیں۔ شائقین اس فلم کے دیگر گیتوں کا انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئےپروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا’’فلم کی موسیقی ہندوستان کی عکاسی پیش کرتی ہے۔ یہ اے آر رحمان کی ایک دل کوبہلانے والی کمپوزیشن ہے اور شمال اور جنوب میں گونجتی ہے۔ ایک بہترین مثال۔ ہمیں امید ہے۔فلم میں شائقین موسیقی سے لطف اندوز ہوں گے۔اس گیت کے بارے میں ہدایتکار آنند ایل رائے نے کہا’’ریت ذرا سی پوری طرح اترنگی رے کی روح ہے۔ یہ وہ گیت ہے جو احساسات اورجذبات کو چھوتا ہے، جس کا اظہار اترنگی رے کرنا چاہتا ہے۔ اس دل کو چھو لینے والی موسیقی کیلئے رحمان صاحب، ارشاد صاحب اور ارجیت سنگھ کا شکریہ۔‘‘