Inquilab Logo Happiest Places to Work

 رحمٰن کے بیٹے کی والد کو ’ایونجر‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد

Updated: January 08, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Chennai

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن کے بیٹے امین نے والد کو اُن کی ۵۵؍ویں سالگرہ کے موقع پر ’ایونجرز اینڈگیم‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

AR Rehman and Amin. Picture:INN
اے آر رحمٰن اور امین ۔ تصویر: آئی این این

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن کے بیٹے امین نے والد کو اُن کی ۵۵؍ویں سالگرہ کے موقع پر ’ایونجرز اینڈگیم‘ اسٹائل میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔اے آر رحمٰن نے   ۶؍جنوری کو اپنی ۵۵؍ویں سالگرہ منائی ہےاور اُنہیں اس موقع پر مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادی بھی موصول ہوئی۔اس موقع پر اے آر رحمٰن کے بیٹے امین نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی۔ موسیقار کے بیٹے امین جوکہ معروف ہالی ووڈ فلم ’ایونجرز: اینڈگیم‘ کے مداح ہیں، اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ دنیا کے بہترین والد کو سالگرہ مبارک ہو۔‘‘اُنہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ’’ آئی لو یو۳۰۰۰۔‘‘خیال رہے کہ فلم ’ایونجرز: اینڈگیم‘ کا مشہور ڈائیلاگ ہےجوکہ نامور کردار آئرن مین کی ۵؍ سالہ بیٹی مورین نے فلم میں کہا تھا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK