EPAPER
Updated: May 04, 2020, 2:30 PM IST | Agency | Mumbai
فلمساز بھوشن کمار سپر ہٹ فلم ’ریڈ‘ (Raid)کا سیکوئل بنائیں گے۔ ۲۰۱۸ء راج کمار گپتا کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’ریڈ‘ کا سیکویل بنایا جارہا ہے
فلمساز بھوشن کمار سپر ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل بنائیں گے۔ ۲۰۱۸ء راج کمار گپتا کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’ریڈ‘ کا سیکویل بنایا جارہا ہے۔ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ ایلیانا ڈی کروز نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار فلم ’ریڈ‘ کا سیکویل بنانے جارہے ہیں۔ بھوشن کمار نے کہا کہ ’’ریڈ۔۲؍ بھی ایک سچی کہانی پر مبنی ہوگی اور اس کے ذریعے ہم نے ان فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو وردی نہیں پہنتے ہیں۔ ’ریڈ‘ کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ ناظرین کو ایسےا سمارٹ مواد کی ضرورت ہے۔ اجے دیوگن اور میں پروڈیوسر کمار منگت جی کے ساتھ ملٹی فلم فرنچائزی بنانے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔ فلم ’ریڈ‘ کا دوسرا حصہ اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے۔‘‘ بھوشن کمار نے مزید کہا کہ ’’ہم ہمیشہ ناظرین کو ایسی فلمیں دینا چاہتے ہیں جو مشمولات پر مبنی ہوں۔‘‘