Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھومی پیڈنیکر نے ۲۰۲۰ء کیلئے کمر کس لی

Updated: January 09, 2020, 7:43 PM IST | Agency | New Delhi

اداکارہ بھومی پیڈنیکر پچھلے سال ’سانڈکی آنکھ‘ ،’ `بالا‘ اور’ `پتی پتنی اور وہ‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں اور وہ امسال بھی بالی ووڈ کے میدان میں ہٹ فلمیں دینے کیلئے تیار ہیں۔

بھومی پیڈنیکر ۔ تصویر : انسٹاگرام
بھومی پیڈنیکر ۔ تصویر : انسٹاگرام

نئی دہلی : اداکارہ بھومی  پیڈنیکر پچھلے سال ’سانڈکی آنکھ‘ ،’ `بالا‘  اور’ `پتی پتنی  اور وہ‘ جیسی ہٹ  فلموں میں کام کرچکی ہیں اور وہ امسال بھی بالی ووڈ کے میدان میں ہٹ فلمیں دینے کیلئے تیار ہیں۔ بھومی پیڈنیکر  ۲۰۲۰ء کے تعلق سے بہت مثبت ہیں۔ انہوں نے اس سال کے لئے کچھ منصوبے بنائے ہیں  اور جلد ہی وہ اس پر عمل کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
   اداکارہ بھومی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے مختلف رنگوں کی نمائش کریں گی۔ انہوں نے کہا’’ یہ  میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کہ میں سنیما میں خواتین کو کس طرح پیش کرتی ہوں  اور امسال آپ مجھے کچھ خاص ، آزاد ، پراعتماد اور انفرادی خواتین کے کرداراداکرتے ہوئے   دیکھیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس سال (۲۰۲۰ء  ) میں عورت کے مختلف کرداروں میں نظر آؤں گی اور شائقین کو محظوظ کروں گی۔
  ۳۰؍سالہ اداکارہ اکشے کمارکے پروڈکشن ہاؤس کی  فلم  ’درگاوتی‘ اور ڈولی کٹی اوروہ چمکتے ستارے ‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ شبھ منگل زیادہ ساؤدھان‘ اور وکی کوشل کی ’ بھوت:  دی ہاؤنٹیڈ ‘میں  مزاحیہ کردار اداکرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ امسال میری اچھی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK