EPAPER
Updated: November 07, 2021, 11:03 AM IST | Mumbai
بھومی پیڈنیکر سماجی طور پر کافی فعال رہنے والی اداکارہ ہیں۔انہوں نے ماحولیات کے تحفظ اور آب وہوا میں ہونے والی تبدیلی کے تعلق سے بیداری بڑھانے کیلئے ملک گیر سطح پر ایک مہم ’کلائمیٹ واریئر‘ شروع کی ہے۔ وہ ملک میں تیزی سے تبدیل ہوتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے تعلق سےآواز اٹھانے کیلئے دل و جان سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی
بھومی پیڈنیکر سماجی طور پر کافی فعال رہنے والی اداکارہ ہیں۔انہوں نے ماحولیات کے تحفظ اور آب وہوا میں ہونے والی تبدیلی کے تعلق سے بیداری بڑھانے کیلئے ملک گیر سطح پر ایک مہم ’کلائمیٹ واریئر‘ شروع کی ہے۔ وہ ملک میں تیزی سے تبدیل ہوتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے تعلق سےآواز اٹھانے کیلئے دل و جان سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔اب بھومی کو آب وہوا میں ہونے والی تبدیلیوں پر ایک بین الاقوامی مہم کیلئے شامل کیا گیا ہےجس کامقصداجتماعی طور پر ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کرنے کیلئے آگے آنے نوجوانوں کو تحریک دلانے کیلئے عوامی شکل دینے کیلئے متحد کرنا ہے۔
ہم انسانوں کی وجہ سے ماحولیات میں تبدیلی کو محدود کرسکتے ہیں:بھومی
پرپز کمپین نے بھومی کو سائن کیا ہے جو ہندوستان، برازیل،جنوبی افریقہ میں کلائیمٹ ایکشن کمپین کی سربراہی کرنے کیلئےعالمی سطح پر اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔بھومی کہتی ہیں کہ ’’گزشتہ ۲؍برسوں کے دوران ہم نے آب و ہوا کی وجہ سے وقوع پزیر ہونے والے کچھ تکلیف دہ حالات جیسے کہ شدید موسمی تبدیلی سے لے کر جنگل کی آگ اور آبی حیات کو ہونے والے نقصان تک کا سامنا کیا ہے۔لیکن یہ سرخیاں کہانی کا صرف ایک پہلو ہی بیان کرتی ہیں۔جس حقیقت کو فراموش کردیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ ہم انسانوں کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو محدود کرسکتے ہیں۔‘‘
کلائیمیٹ ایکشن اجتماعی کام ہے
بھومی پیڈنیکر نوجوانوں کو اس اہم مہم میں شامل ہونے کیلئے دعوت دے رہی ہیں۔لیکن ایسا کرنے کیلئے ہمیں فوری طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا ایک اجتماعی کام ہے۔ ممالک اور لوگوں کے ایک ساتھ آئے بغیرہم ضروری بڑی تبدیلیاںنہیں کرسکتے۔ ہندوستان بھر کے نوجوان پہلے ہی ہمیں آگے کا راستہ دکھا رہے ہیں۔آئیے آب و ہوا کے مستقبل کے تعلق سے کام یقینی بنانے کیلئے ہاتھ ملائیں۔آئیے اخباری سرخیوں کو بدلیں۔ ہندوستان میں کلیکٹیو کلائمیٹ ایکش کی مدد کرنے کیلئے تحریک میں شامل ہوں۔‘‘