EPAPER
Updated: December 12, 2021, 8:33 AM IST | Mumbai
مشہور اداکار امیتابھ بچن نے اداکار دلیپ کمار مرحوم کو ان کے۹۹؍ ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
:مشہور اداکار امیتابھ بچن نے اداکار دلیپ کمار مرحوم کو ان کے۹۹؍ ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔دلیپ کمار کے۹۹؍ ویں یوم پیدائش (۱۱؍ دسمبر)کےموقع پر شائقین نے انہیں یاد کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کئے۔رواں سال ۷؍جولائی کو دلیپ کمار دنیا کو الوداع کہہ گئےتھے۔ امیتابھ نے دلیپ کمار کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے احترام میں اپنے بلاگ پر ایک پوسٹ شیئر کیا۔امیتابھ نے اس پوسٹ کے ساتھ دلیپ کمار کی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔اپنے بلاگ پر امیتابھ نے لکھا’’۱۱؍ دسمبر دلیپ کمار کا یوم پیدائش.... وہ ۹۹؍ سال کے ہوتے۔جب بھی فلم انڈسٹری کی تاریخ لکھی جائے گی تو یہ ’دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد‘ لکھی جائے گی۔ ہماری پرارتھنائیں اور دعائیں۔‘‘