EPAPER
Updated: February 03, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Ahemdabad
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز ۶؍ فروری سے شروع ہوگی۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل احمد آباد پہنچ چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو ٹی ۲۰؍ سیریز میں شکست دینے کے بعد ہندوستان پہنچ گئی۔
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز ۶؍ فروری سے شروع ہوگی۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل احمد آباد پہنچ چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو ٹی ۲۰؍ سیریز میں شکست دینے کے بعد ہندوستان پہنچ گئی۔انگلینڈ کو ٹی۲۰؍ میچ میں شکست دینے کے بعد پراعتماد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف محدود اوورس کی سیریز کیلئے یہاں پہنچ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں ۳؍ ون ڈے میچ کھیلے گی جس کا آغاز۶؍ فروری سے ہوگا۔ اس کے بعد کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی ہندوستان آمد پر ان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے بدھ کی صبح ٹویٹ کیا’’ ویسٹ انڈیز کی ٹیم باربڈوس سے ۲؍ روزہ دورے کے بعد ہندوستان پہنچ گئی۔ ‘‘ایک اور ٹویٹ میں لکھا’’ ہم احمد آباد بحفاظت پہنچ گئے۔ ‘‘ یہاں ویسٹ انڈیز کو ۳؍ ون ڈے کھیلنے ہیں جو ۶؍فروری سے شروع ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ نے احمد آباد پہنچنے کا ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پہلے ہی احمد آباد پہنچ چکی ہے۔ جنوبی افریقہ میں شرمناک شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم اعتماد حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قیمت پر ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرنا چاہے گی۔