EPAPER
Updated: February 09, 2022, 12:45 PM IST | Agency | Melbourne
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا : تمام قیاس آرائیوں سے جان چھڑانے کیلئے چند سوالوں کے جواب دیں اور بس اسے ختم کر دیں
کینگروز ٹیسٹ بلے باز عثمان خواجہ نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنس پر زور دیا ہے کہ وہ سابق ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے استعفیٰ سے متعلق حالات کی عوامی وضاحت کریں۔ لینگر کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پلیئر پاور کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔ اس کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے کئی معروف کرکٹرس موجودہ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس اور آسٹریلوی ٹیم کے دیگر سینئر اراکین پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ عثمان خواجہ ۲؍سال سے زائد عرصے کی غیر حاضری کے بعد اس موسم گرما میں ٹیسٹ ٹیم میں لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ خواجہ نے لینگر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اس عمل سے پوری طرح لاعلم ہیں۔ میں واقعی نہیں جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں اس عمل کا حصہ نہیں تھا۔ میں صرف چند ماہ قبل ہی ٹیم میں واپس آیا ہوں۔ میں اس سے تھوڑا سا باہر ہو گیا ہوں۔ خواجہ نے ٹیسٹ کپتان کمنس اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں عوامی طور پر آگاہ کریں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز خواجہ نے کہا’’ظاہر ہے کہ بہت سارے سابق کھلاڑی گیم گروپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی وقت کپتانوں میں سے کوئی فنچی (ایرون فنچ) یا پیٹی (پیٹ کمنس) ہو سکتا ہے۔ تمام قیاس آرائیوں سے جان چھڑانے کیلئے چند سوالوں کے جواب دیں اور بس اسے ختم کر دیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے، لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ سب کو صرف کھیل کھیلنا ہے۔‘‘خیال رہے کہ خواجہ کو انگلینڈ کے خلاف ایشیزسیریز کے چند میچوں میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوںنے انگلینڈ کے خلاف اچھی بلے بازی کی تھی ۔