EPAPER
Updated: December 22, 2021, 1:00 PM IST | Agency | Johnsburg
جنوبی افریقہ کے اسٹار تیز گیند باز اینرک نورٹجے سنگین چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف آئندہ ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اسٹار تیز گیند باز اینرک نورٹجے سنگین چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف آئندہ ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے منگل کے روز ایک پریس ریلیز میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا’’اینریک نورٹجے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں اور فی الحال اپنی صحت یابی کے لئے ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں نورٹجے کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ وہی ۲۰؍رکنی ٹیسٹ ٹیم برقرار رہے گی۔‘‘
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے باکسنگ ڈے (۲۶؍دسمبر)کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل اپنی حتمی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ۲۶؍دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ۳؍سے۷؍جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ ۱۱؍ سے ۱۵؍جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز۲۳۔۲۰۲۱ء آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔ اس سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد یہ جنوبی افریقہ کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو۔صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم اس طرح ہے
ڈین ایلگر (کپتان)، ٹیمبا باؤما (نائب کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، کگیسو ربادا، سریل اروی، بیورن ہینڈرکس، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، لونگی انگیڈی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر ، کیگن پیٹرسن، رئیسی وین ڈیر ڈوسن، کائل ویرن، مارکو جینسن، گلینٹن اسٹیرمین، پرینیلن سبرین، سیسنڈا میگالا، ریان رکیلٹن، ڈوان اولیور۔