Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریئل میڈرڈفٹبال کلب نےویلنشیا کو لالیگا کےمیچ میں روند دیا

Updated: January 10, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Madrid

ریئل کی جانب سے کریم بینزیما اور جونیئر وینیشیس نے ۲۔۲؍گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اسپینش لیگ لالیگا کے میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے ویلنشیا فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ اس فتح کے بعد ریئل میڈرڈ کلب ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔ اس کے اسٹا ر کھلاڑی  اور کپتان کریم بینزیما  نے اس میچ میں شاندار فٹبال کھیلا۔  سنیچر کی دیر رات ہونےوالے میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے اپنے گھریلو میدان پر حریف ٹیم کے خلا ف زبردست حملے کئے۔ اس میچ میں ویلنشیا کا دفاع بہت اچھا تھا اس کے باوجود ریئل کے کھلاڑیوں نے   اس میں شگاف ڈالا اورمسلسل گول کرکے اس کے حوصلے پست کردیئے۔ میچ کا پہلا گول بھی فرسٹ ہاف کے اختتام سے پہلا ہوا۔ ۴۳؍ویں منٹ میں ریئل کو ایک پنالٹی ملی اوراس پر کریم بینزیما نے گول کیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں ۵۲؍ویں منٹ میں وینیشیس جونیئر نے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ اس کے بعد ۶۱؍ویں منٹ انہوں نے ایک اور گول کرکے اسکور صفر۔۳؍ کردیا۔ ویلنشیا کی جانب سے میچ کے ۷۶؍ویں منٹ میں گونسالو گیوڈس نے ۷۶؍ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی شکست کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی ۔ اس کے باوجود میچ کے ۸۸؍ویں منٹ میں کریم بینزیما نے ایک اور گول کرکے ٹیم کا اسکور ۱۔۴؍ کردیا۔ اسی اسکورپرمیچ کا خاتمہ ہوا۔ اس فتح کے بعد ریئل میڈرڈ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ اس کے ۲۱؍میچوں میں ۴۹؍پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبرپر موجود سیویلا کے ۱۹؍میچوں میں ۴۱؍پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبرپر ریئل بیٹس کی ٹیم ہے جس کے ۱۹؍میچوں میں ۳۳؍پوائنٹس ہیں۔ ویلنشیا ۹؍ویں نمبرپر ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK