EPAPER
Updated: November 22, 2021, 1:34 PM IST | Agency | Paris
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے نانٹیس کو۱۔۳؍ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی لیونل میسی نے لیگ ون میں اپنے نئے فٹبال کلب کی جانب سے اپنا پہلا گول کیا۔
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے نانٹیس کو۱۔۳؍ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی لیونل میسی نے لیگ ون میں اپنے نئے فٹبال کلب کی جانب سے اپنا پہلا گول کیا۔ پی ایس جی کی جانب سے کائلیان ایمباپے نے دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور اس برتری کو پہلے ہاف تک برقرار رکھا۔ دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے کیلور نواس کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کی وجہ سے ٹیم تقریباً آدھے گھنٹے تک۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی۔دریں اثنا، رینڈل کولو میوانی نے نانٹیس کی جانب سے گول کرکے کھیل برابر کردیا۔ تاہم نانٹیس کے ڈینس اپیا نے۸۱؍ویں منٹ میں خودکش گول کر کے پی ایس جی کو۱۔۲؍ کی برتری دلا دی۔ ڈینس کا خودکش گول نانٹیس کے لیے بہت نقصان دہ تھا۔ ۶؍ منٹ بعد میسی نے پیروں کے شاندار استعمال سے گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی ایس جی نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنے پیر مضبوطی سے جما لیے ہیں۔ پی ایس جی کے۱۴؍ میچوں میں ۳۷؍ پوائنٹس ہیں جبکہ نانٹیس کے اتنے ہی میچوں سے۱۸؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ۱۱؍ویں نمبر پر ہے۔ بارسلونا سے پی ایس جی میں شامل ہونے والے میسی چمپئن لیگ میں ۳؍ گول کر چکے ہیں۔ لیکن لیگ وَن میں یہ ان کا پہلا گول ہے۔