Inquilab Logo Happiest Places to Work

فائنل میں کین ولیمسن کی دھواں دھار بلےبا زی

Updated: November 15, 2021, 2:06 PM IST | Agency | Dubai

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کےخطابی مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے شاندا ر نصف سنچری بنائی۔ آسٹریلیا کے سامنے چیلنجنگ اسکور بنایا

Kane Williamson.Picture:INN
کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتانی اننگز کھیلی۔ تصویر: پی ٹی آئی

اتوارکو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے خطابی مقابلے میں کین ولیمسن نے دھماکہ خیز اننگز کھیلی اور روایتی حریف آسٹریلوی ٹیم کے خلاف چیلنجنگ اسکور بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نےاپنی  اننگز میں ۸۵؍رن بنائے۔خبر لکھے جانے تک نیوزی لینڈ نے ۲۰؍اوور میں ۴؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۷۲؍رن کا قابل دفاع اسکور بنالیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے یہ  اسکور کھڑا کیا تھا۔    آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے اتوارکو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۱ء کے فائنل میں ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔  زخمی ڈیون کان وے کی جگہ ٹیم  ٹم سیفرٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا سیمی فائنل کے میچ کی پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیل رہا تھا۔  پہلے بلے بازی کیلئے آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں ہوئی اور اس نے اپنا پہلا وکٹ ۲۸؍رن کے اسکور پر گنوا دیا۔ ڈیرل مشیل ۱۱؍رن کے ذاتی اسکور پر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوںنے اپنی اننگز میں ۸؍گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے کریز پر ٹک کر اسکور کو آگے بڑھاناشروع کردیا۔ جب کیوی ٹیم کا اسکور ۷۶؍رن پر پہنچا تو  ا س وقت اسےدوسرا جھٹکا لگا۔ مارٹن گپٹل نے آہستہ آہستہ رن بنائے تھے اور آؤٹ ہونے سے قبل ۳۵؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۳؍چوکوں کی مدد سے ۲۸؍رن بنائے۔انہیں ایڈم زمپا نے مارکس اسٹوئنس کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ اس کے بعدولیمسن نے اپنی جارحانہ اننگز سے رن کی رفتار کم نہیں ہونے دی۔  نیوزی لینڈ کو تیسرا جھٹکا ۱۴۴؍رن کے اسکور پر اس وقت لگا جب گلین فلپس ۱۸؍ویں اوور میں ہیزل ووڈ کا شکار ہوگئے۔ فلپس نے کپتان کا اچھا ساتھ دیا اور ۱۷؍گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۸؍رن کا تعاون دیا۔ ان کا کیچ گلین میکسویل نے لیا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے ۴؍رن بعد ہی کپتان کین ولیمسن بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوںنے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ۴۸؍گیندوں کا سامناکیا اور ۱۰؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے۸۵؍رن بناکر ٹیم کو اچھے اسکور تک پہنچانے میں تعاون کیا۔کین ولیمسن کو ہیزل ووڈ نے اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔  نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کے آخری اوورس میں رن بنانے کیلئے جدوجہد کی ۔ اننگز کے خاتمے کے وقت بلے بازجیمس نیشام ۱۳؍رن  اور ٹم سیفرٹ ۸؍رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے اور آسٹریلیا کے سامنے ۱۷۳؍ رن کا ہدف رکھا۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ کامیاب گیندباز رہے  اور انہوںنے ۴؍اوور میں ۱۶؍رن دے کر ۳؍وکٹ لئے۔ ایڈم زمپا نے ۴؍اوور میں ۲۶؍رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ سب سے مہنگے مشیل اسٹارک رہے جنہوں نے۴؍اوور میں ۶۰؍رن دیئے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK