Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسٹ درجہ بندی میں جسپریت بمراہ کو فائدہ 

Updated: September 09, 2021, 2:21 PM IST | Agency | Dubai

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ بولرس کی رینکنگ میں جگہ بنا لی ہے

Jasprit Bumrah. Picture:INN
جسپریت بمراہ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ بولرس کی رینکنگ میں جگہ بنا لی ہے  جبکہ ٹیسٹ بلے بازوںکی ٹاپ ۱۰؍ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ روہت شرما ۵؍ویں اور وراٹ کوہلی چھٹے نمبر پر رہے۔ بمرا ہ نے لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانےوالے چوتھے ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ آر اشون ، جو اس سیریز میں اب تک کسی میچ میں نہیں کھیلے ہیں، بولرس کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرس   میں کرس ووکس ٹاپ ۱۰؍ میں داخل ہو گئے ہیں۔ رویندر جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔ آر آشون ٹیسٹ آل راؤنڈرس کی رینکنگ میں ۵؍ویں نمبر پر پھسل گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نمبروَن  ٹیسٹ آل راؤنڈر ہیں۔ پیٹ کمنس نمبروَن   ٹیسٹ بولر ہیں جبکہ نمبروَن  ٹیسٹ بلے باز جو روٹ ہیں۔ ٹم ساؤدی تیسرے اور جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ بولرس کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ۱۰؍ بولرس میں ۲؍ ہندوستانی، ٹاپ ۱۰؍بلےبازوں میں ۲؍ ہندوستانی اور ٹاپ ۱۰؍ آل راؤنڈرس میں ۲؍  ہندوستانی شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK