EPAPER
Updated: January 20, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Paarl
شکھر دھون اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچریاں ۔ جنوبی افریقہ کیلئے ڈوسین اور تیمبا باؤمانے سنچریاں بنائیں
یہاں جاری ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے یکروزہ میچ میں ٹیم انڈیا کے گیندباز ناکام ہونے کے بعد اس کے بلے بازوں نے اچھا مظاہر ہ کیا ا ور ٹیم کو فتح کی طرف گامزن کردیا تھا۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک ہندوستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ۳۰؍اوورمیں ۳؍ وکٹ پر ۱۵۶؍رن بنالئے تھے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے بازی کرتے ہوئے اپنے کپتان تیمبا باؤما اور روسی وین ڈیر ڈوسین کی سنچریوں کی مدد سے ۵۰؍اوور میں ۴؍وکٹ پر ۲۹۶؍رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے بدھ کو ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جینمین ملان ۶؍رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور تیمباباؤما نے اچھا کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ اس کے بعدآر اشون کی گیندپر کاک ۲۷؍رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایڈن مارکرم ۴؍رن کے نجی اسکور پر وینکٹیش ایّر کے تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد باؤما اور ڈوسین کے درمیان ۲۰۴؍رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔ باؤما نے ۱۴۳؍ گیندوں پر ۱۱۰؍رن بنائے۔ انہوںنے اپنی اننگز میں ۸؍ چوکے بھی لگائے۔ ڈوسین جنوبی افریقہ کی اننگز کے آخر تک کھیلتے رہے۔ انہوںنے ۹۶؍گیندوں پر ۹؍چوکوں اور ۴؍چھکوں کی مددسے ناٹ آؤٹ ۱۲۹؍ رن بنائے۔ ڈیوڈ ملر ۲؍رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جسپریت بمراہ کو ۲؍ اور اشون کو ایک وکٹ ملا۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان کے ایل راہل ۱۲؍رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شکھر دھون نے ۷۹؍رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے ۵۱؍رن کا تعاون دیا اور پویلین لوٹ گئے۔ انہیں تبریز شمسی نے کیچ کروا دیا۔