Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائرن میونخ کیخلاف بارسلونافٹبال کلب کوفتح درکار

Updated: December 08, 2021, 1:09 PM IST | Agency | Berlin

یوئیفا چمپئن لیگ میں برقرار رہنے کیلئے بارسلونا کو ایڑی چوٹی کا زور لگاناہوگا

Gerard Piqué.Picture:INN
بارسلونا کے کھلاڑی جیرارڈ پی کے ۔ تصویر: آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ میں بدھ کی دیر رات بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم بائرن میونخ فٹبال  سے مقابلہ کرے گی۔ اس میچ میں بارسلونا کو لازمی فتح درکار ہے کیونکہ اگر اسے چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ میں داخل ہونا ہے تو بائرن میونخ کو شکست دینی ہوگی۔ اس کے ساتھ اسے یہ بھی دعا کرنی ہوگی کہ  ڈائنا موکیف بینفیکا کو شکست دےدے ۔ خیال رہے کہ بائرن کی ٹیم پہلے ہی گروپ سے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی ہوگئی  ہے اور بارسلونا گروپ میں دوسرے نمبرپر ہے۔ تیسرے نمبرپر موجود بینفیکا کے ۴؍ پوائنٹس ہیں اور بارسلونا کے ۵؍پوائنٹس ہیں۔ اگر بارسلونا کی شکست ہوتی ہے اور بینفیکا میچ   جیت جاتاہے تو بارسلونا کا سفر لیگ راؤنڈ میں ہی ختم ہوجائے گا۔   اس لئے بارسلونا کو اس میچ میں کسی بھی طرح کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔  دوسری طرف بائرن میونخ کی ٹیم جرمنی کی گھریلو لیگ بنڈس لیگا میں بھی ٹاپ پر ہے اور وہ چمپئن لیگ کے ٹیبل میں بھی ٹاپ  پوزیشن پر ہے۔ اس کے حوصلے کافی بلند ہیں کیونکہ اس نے بنڈس لیگا کے میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ فٹبال کلب کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دی ہے۔ بائرن کی ٹیم پہلے ہی چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہے اس لئے وہ بارسلونا کے خلاف اپنے اہم اور اچھے کھلاڑیوںکو آرام دینا چاہے گی۔ اس لئے ممکن ہے کہ بائرن کے نوجوان کھلاڑی بارسلونا کے سامنے اپنی صلاحیت کا صحیح مظاہرہ کریں گے۔  بارسلونا کے نئے کوچ بنائے جانے والے ژاوی ہرنانڈیز بھی ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں لاسکے ہیں۔ گزشتہ دنوں لالیگا کے میچ میں بارسلونا فٹبال کلب کو ریئل بیٹس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ،اس شکست سے بارسلونا کے کھلاڑیوں کاحوصلہ متزلزل ہوگیا تھا۔ ٹیم کو سبھی کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK