Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوپا ڈیل رے کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے رائیو کو ۵؍گول سےروند دیا

Updated: January 08, 2022, 1:24 PM IST | Agency | Barcelona

رائیو کو شکست دینے کے بعد میڈرڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ ۱۶؍ میں جگہ بنائی۔ فاتح ٹیم کیلئے سواریز اور گریزمین نے بھی ایک ایک گول کیا

Antoine Griezmann.Picture:INN
انٹوئین گریزمین ۔ تصویر: آئی این این

کوپاڈیل رے کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے رائیو مائیداہوندا کے خلاف صفر۔۵؍ سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ ۱۶؍ میں جگہ بنالی۔ اس میچ میں اس کے ۵؍ کھلاڑیوں نے ایک ایک گول کیااور حریف ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کےکھلاڑیوں نے شروعات ہی سے رائیو کے خلاف اچھا فٹبال کھیلا ۔ ۱۷؍ویں منٹ میں ایم کونہا نے پہلا گول کر  کے صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ ۲۶؍ویں منٹ میں آر لوڈی نے دوسرا گول کیا اور اپنی ٹیم کی برتری کو صفر۔۲؍ کردیا۔ ۴۱؍ ویں منٹ میں یوروگوئے سے تعلق رکھنے والے لوئیس سواریز نے فرسٹ ہاف کے اختتام سے قبل تیسرا گول کیا اور اسکور صفر۔۳؍ کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس سے تعلق رکھنے والے ایٹلیٹیکو میڈرڈ  کے کھلاڑی انٹوئین گریزمین نے ٹیم کا چوتھا گول کیا اور اس کی فتح یقینی کردی۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے ایٹلیٹیکو  کے کھلاڑی   جوآؤ فیلکس نے ۷۹؍ویں منٹ میں گول کر کے اسکور صفر۔۵؍ کردیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK