EPAPER
Updated: December 22, 2021, 12:46 PM IST | Agency | Dhaka
ایشیائی چمپئن جاپان نے فیصلہ کن موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی مشترکہ چمپئن اور اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی ٹیم کو منگل کے روز یکطرفہ انداز میں سیمی فائنل میں ۳۔۵؍سے شکست دے کر ایشیائی چمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ۔
ایشیائی چمپئن جاپان نے فیصلہ کن موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی مشترکہ چمپئن اور اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی ٹیم کو منگل کے روز یکطرفہ انداز میں سیمی فائنل میں ۳۔۵؍سے شکست دے کر ایشیائی چمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی ٹیم کو صفر۔۶؍سے ہرایا تھا۔اس طرح کی کارکردگی ہندوستان اس میچ میں نہیں دکھا سکے۔ اب جاپان کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو دلچسپ انداز میں ۵۔۶؍ سے شکست دی تھی۔اس طرح پچھلے ایڈیشن کے دونوں مشترکہ فاتح سیمی فائنل میں ہار گئے اور اب وہ ۲۲؍دسمبر کو کانسے کے تمغے کے لئے کھیلیں گے۔جاپان ۲۰۱۳ءکے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ایک۔تین سے ہارنے کے بعد ۸؍ سال میں دوسری بار فائنل میں پہنچا تھا جبکہ کوریا نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی جاپان نے آخری لیگ میچ میں ہندوستان سے ملی صفر۔۶؍ کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ جاپان نے تیسرے کوارٹر تک پانچ۔ایک کی برتری حاصل کرکے میچ اپنے قبضے میں کرلیا تھا۔ اگرچہ آخری کوارٹر میں ہندوستان نے ۲؍ گول کئے لیکن یہ جاپان کے بڑھتے قدموں کو روکنے کے لئے کافی نہیں تھے۔ جاپان نے پہلے ۲؍ منٹ میں دو۔صفرکی برتری حاصل کر کے میچ کے آغاز سے ہی ہندوستان پر دباؤ بنائے رکھا۔ جاپان نے دوسرے کوارٹر میں ایک اور تیسرے کوارٹر میں مزید ۲؍ گول کر کے ایک۔۵؍ کی برتری حاصل کر لی تھی۔