Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب کی بار ٹرمپ سرکار کے نعرے پر اعتراض کیوں نہیں کیا گیا

Updated: February 06, 2021, 1:32 PM IST | Agency | Kolkata

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا ریحانہ کے ٹویٹ پر اعتراض کرنے والوں سے سوال ،ان سے اتنے خوفزدہ کیوں ؟

Adhir Ranjan Chaudhary.Picture :INN
ادھیر رنجن چودھری ۔ تصویر :آئی این این

 لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے مودی سرکار اور اس کے حامیوں کو انہی کے انداز میں جواب  دیتے ہوئے یہ سوال پوچھ لیا ہے کہ پاپ سنگر ریحانہ کے ٹویٹ یا گریٹا تھنبرگ کے ٹویٹ پر واویلا مچانے والوں نے تب اعتراض کیوں نہیں کیا جب ’ اب کی بار ٹرمپ سرکار ‘ کا نعرہ بلند کیا گیا تھا اور یہ کس نے کیا تھا ہمیں بتانے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔  انہوں نے بی جے پی کے بھکتوں کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب امریکہ میں یہ نعرہ بلند کیا گیا تھا تو اعتراض کیا جانا چاہئے تھا کہ ایک دیگر ملک کے الیکشن کی مہم کے لئے ہمارے یہاں کے دیش بھکت وزیر اعظم کیوں مہم چلارہے ہیں؟ یہ سوال اس وقت بھی پوچھا جانا چاہئے تھا کہ جب احمد آباد میں یہ نعرہ دوبارہ بلند ہوا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی  امریکہ کا الیکشن یہیں سے لڑا جارہا ہے۔ یہ ہمارے لئے کتنی بڑی بدنامی کا سبب بن سکتا تھا لیکن اس وقت کسی بھی نا م نہاد دیش بھکت نے آواز بلند نہیں کی ۔
 ادھیر رنجن کے مطابق جب ریحانہ اور گریٹا نے ہمارے ملک کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تو ان بھکتوں کو  بخار آگیا اور وہ ہذیان بکنے لگے لیکن اب بھکتوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK