Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوگانڈا کا دارالحکومت خود کش دھماکوں سےلرز اُٹھا، ۳؍ ہلاک متعدد زخمی

Updated: November 16, 2021, 10:57 PM IST | Kampala

۵؍ کی حالت نازک،۳؍ خود کش بمباروں نے پارلیمنٹ کے انتہائی قریب اورپولیس ہیڈ کوارٹرز کے پاس دھماکے کئے

Chaos could be seen after the blast near the parliament building.
پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکے کے بعد افراتفری کا عالم دیکھا جاسکتاہے۔

یوگانڈا  کا دارالحکومت کمپالا منگل کو یکے بعد دیگرے ۳؍ انتہائی طاقتور خود کش دھماکوں سے لرز اٹھا جس میں خبر لکھے جانے تک ۳؍افرادہلاک اور ۳۳؍ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں  میں ۵؍ کی حالت نازک ہے۔ حملہ آوروں  نے یہ دھماکے کمپالا میں پارلیمنٹ کی عمارت کے انتہائی قریب، پولیس ہیڈ کوارٹرز کے نزدیک اور پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر کئے۔
 پولیس کے ترجمان فریڈ اینانگا نے دھماکوں  کے تعلق سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ ’’اب تک ۳۳؍ افراد زخمی ہوئے  ہیں جن میں سے ۵؍ کی حالت نازک ہے۔‘‘ انہوں   نےا س بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ دھماکے ۳؍ خود کش بمباروں نے کئے ہیں۔  دھماکے کے بعد کے مناظر دل دہلادینے والے ہیں۔ ان میں خون میںلت پت افراد جن میں سیکوریٹی اہلکار بھی شامل ہیں، کو ٹوٹے ہوئےشیشوں اور سفید دبیز دھوئیں  کے بیچ خود بچانے کیلئے یہاں وہاں دوڑتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس  ترجمان فریڈ اینانگا نے   بتایا کہ پہلا دھماکہ  پولیس چیک پوائنٹ پر ہوا  جس  میں ۲؍ افراد ہلاک ہوئے۔  بعد میں دونوں خود کش بمباروں  نے  جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، دھماکے کئے جن  میں  ایک شخص کی موت ہوئی۔ 
 یوگانڈا کے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کائل اسپینسر نے بتایا کہ دھماکوں  کے بعد عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔  دھماکے کے فوراً بعد  انہوں  نے بتایا کہ’’پارلیمنٹ کی طرف جانے والی  سڑک کو بند کردیا ہے، وہاں زخمیوں کی آہ بکا  کے علاوہ کچھ سنائی نہیں دے رہاہے اور ہر شخص خود کو بچا کر وہاں سے نکل جانے کی کوشش کررہاہے۔ تمام سرکاری دفاتر کو بند کرکیا جارہاہےاور کسی کو بھی ان دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘ یوگانڈا کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل  کے مطابق اب تک یہ واضح  نہیں  ہوسکا ہے کہ حملوں کا ذمہ دار کون ہے۔  اب تک کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں  کی ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل ایک فوڈ اسٹریٹ پر پارسل بم دھماکا ہوا تھا جب کہ رواں برس کے آغاز پر وزیر ٹرانسپورٹ سابق فوجی کمانڈر جنرل کُٹمبا وامالا گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔

Uganda Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK