Inquilab Logo Happiest Places to Work

طوفانی بارش کے بعد وسئی ویرار کے عوام کو بجلی سپلائی منقطع ہونے سے پریشانی

Updated: May 21, 2021, 8:19 AM IST | Mumbai

۷۴؍گھنٹے سے بجلی سپلائی متاثر ہونے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا،بجلی بند ہونے سےانٹرنیٹ،عمارتوں میں پانی کے موٹر اور اے ٹی ایم بھی بند

People in Vasai Virar worried about electricity.Picture:Inquilab
وسئی ویرار میں عوام بجلی کیلئے پریشان تصویر انقلاب

یہاں وسئی ویرار کے علاقے میں لوگوں کو طوفانی بارش سے زیادہ اب بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہے۔ ۲؍ روز قبل طوفانی بارش کی وجہ سےبجلی سپلائی کمپنی نےپیر کی شام ۴؍بجے سے ہی زیادہ ترعلاقوں میں بجلی سپلائی منقطع کردی تھی۔کچھ علاقوں کو چھوڑ کر زیادہ تر علاقوں میں ۷۴؍ گھنٹے سے زیادہ وقت گزرجانے کےبعد بھی بجلی سپلائی ندارد ہے۔جن علاقوں میں بجلی سپلائی بحال ہوگئی ہے وہاں پر بھی بجلی کٹوتی جاری ہے اور ورک فرام ہوم کرنے والوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نالاسوپارہ کے مغربی جانب رہنے والے ابوالعاص نےکہا کہ ’ ورک فرام ہوم ‘ کے دوران بجلی سپلائی نہ ہونےسے کام کرنےمیں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔پیر کی صبح ۴؍بجے سےبجلی سپلائی منقطع کردی گئی تھی اورجمعرات کی شام ۵؍بجے تک بجلی سپلائی بحال نہیں ہوسکی ۔ بجلی نہ ہونے سے انٹرنیٹ بھی بند ہے جس کی وجہ سے آفس کا  کام پوری طرح سے ٹھپ پڑگیاہے۔ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا کہ بجلی سپلائی نہ ہونے سے فریج میںرکھی ہوئی کھانے پینے کی اشیا خراب ہورہی ہیں۔ وسئی علاقے سے عبدالمنان خان (تاجر) نےکہا کہ بجلی اور انٹر نیٹ نہ ہونے سے علاقے میں واقع بینکوں کے اے ٹی ایم سینٹربندپڑے ہیں اور اسی وجہ سےبیوپاریوں میں پیسے کا لین دین بھی نہیں ہورہا ہے۔انھوں نےمزیدکہاکہ بینک میں پیسےہونے کے باوجود انھیں گھریلوضروریات کی چیزیں خریدنے کیلئے دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ ویرار سے امتیاز خان نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے بلڈنگ کاموٹر پمپ بند ہے جس کی وجہ سے بلڈنگ کے ٹیریس پرواقع پانی کی ٹنکی خالی پڑی ہے ۔ طوفانی بارش کےبعدسےبجلی سپلائی نہ ہونے سے مکینوں کو پانی کیلئے تکلیف ہورہی ہے اور زیادہ ترلوگ کھانے پینے کیلئے منرل واٹر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس ضمن میںبجلی سپلائی محکمہ کے سربراہ راجیش سنگھ چوہان نے بتایا کہ بارش کی وجہ درخت گرنے اور نشیبی علاقوںمیںپانی بھرنے سے بجلی سپلائی کیلئے مرمت کا کام جاری ہے اور بہت جلد تمام علاقوں میںبجلی سپلائی بحال ہوجائے گی ۔

vasai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK