Inquilab Logo Happiest Places to Work

اتر پردیش میں کورونا کی تیسری لہر لگاتار کمزورپڑرہی ہے

Updated: January 31, 2022, 12:47 PM IST | Agency | Lucknow

گزشہ ۱۳؍دن سے ریاست میں کورونا کے مریضوں میں۵۰؍فیصد تک کمی درج کی گئی ہے

Buland Shahar: Yogi Adityanath in a code hospital. Picture:PTI
بلند شہر: یوگی آدتیہ ناتھ ایک کووڈ اسپتال میں۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملک کی کثیر آبادوالے صوبہ اترپردیش میں کورونا کی تیسری لہر لگاتار کمزور پڑرہی ہے اور گزشہ ۱۳؍دنوں سے ریاست میں عالمی وباء کے ایکٹیو معاموں میں۵۰؍فیصد تک کمی درج کی گئی ہے۔  اس سلسلے میں کوروناکی روک تھام سے متعلق ٹیم۹؍ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ۱۷؍جنوری کوایک لاکھ سے زیادہ ایکٹیو معاملے ہوگئے تھے جس کے مقابلے میں اتوار کو یعنی ۱۳؍ویں دن ایکٹیومریضوں کی تعداد۵۵؍ ہزار ۵۷۴؍  ہے جس میں سے۵۳؍ ہزار ۳۶۱؍ افراد  ہوم آئیسولیشن میں  ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ بہت ہی کم افراد کو اسپتال کی ضرورت پڑرہی ہے۔  ریاست میں اب تک۲۵؍کروڑ۸۵؍لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔۱۸؍سال سے زیادہ عمر کے۹۹ء۴۹؍فیصد سے زیادہ افراد نے ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے جبکہ۶۸؍فیصد سے زیادہ افراد کووڈ ٹیکے کی دونوں خوراک لے چکے ہیں۔  یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق سنیچر تک۱۵؍ سے۱۷؍سال تک کے تقریباً۶۵؍فیصد بچوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور۳۱؍جنوری تک ہدف کے مطابق محض۹۵؍فیصد سے زیادہ  افراد کو پری کاشن ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔ یہ  قابل اطمینان ہے۔۳۱؍جنوری تک۱۰۰؍ فیصد افراد کو پہلی خوراک اور ۷۵؍ فیصد افراد کو دوسری خوراک لگانا  ہدف ہے۔ اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔ گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں میں ۲؍ لاکھ۴۶۷؍ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں ۸؍ ہزار سوکورونا کےنئے  مریض پائے گئے ہیں۔ اس مدت میں۱۲؍ہزار ۸۰؍مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK