Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی ، تھانےاور قریبی علاقوں سے کورونا کی تیسری لہر جاچکی ہے

Updated: January 30, 2022, 9:45 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیر صحت راجیش ٹوپے کا اعلان،شہری علاقوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہورہی جبکہ دیہی علاقوں میں اب بھی مریض بڑھ رہے ہیں،ماسک نہ لگانے پر کوئی فیصلہ نہیں

The number of Corona patients is declining, on the basis of which Health Minister Rajesh Topet is announcing the departure of the third wave.
کورونا کے مریضوں کی تعداد میںکمی درج کی جارہی ہے ،اسی بنیادپر وزیر صحت راجیش ٹوپےتیسری لہر کے جانے کا اعلان کررہے ہیں

: وزیر صحت راجیش ٹوپےنےسنیچر کو کہاہے کہ ممبئی ،تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔لہٰذ ان اضلاع میں اب کوروناکی تیسری لہر عروج سے زوال کی جانب گامزن ہے۔اسی دوران انہوںنے اس کی بھی وضاحت کی ہے کہ مہاراشٹر میں مریضو ںکی تعداد کم ضرور ہوئی ہے لیکن فی الحال مہاراشٹر کو ماسک فری کرنے یا شہریوں کو ماسک نہ لگانے کی رعایت دینے کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔ اس لئے جو خبریں گشت کر رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ وزیر صحت نے شہریوں سے اب بھی کورونا سے تحفظ کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
  وزیر صحت نے مزید کہاکہ ریاست میں گزشتہ ایک دو ماہ سے بڑھنے والے کورونا مریضوں کی تعداد فی الحال کم ہو رہی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اسے کورونا کی تیسری لہر کہا گیا تھا۔ ناسک، ناگپور، پونے اور اورنگ آباد سمیت ریاست کے کچھ حصوں میں مریضوں کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے لیکن یہ اطمینان کی بات ہے کہ ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر میں مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔‘‘
 راجیش ٹوپے نے کہاکہ ’’اگرچہ شہری علاقوں میں مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے لیکن دیہی علاقوں میں اب بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تاہم، مریضوں کی بڑی تعداد ۵؍ سے ۷؍ دنوں کے علاج کے بعد ٹھیک ہو رہی ہےاور صحت یاب ہو کر گھر لوٹ رہی ہے۔‘‘
ماسک نہ لگانے پر کوئی فیصلہ نہیں 
  چند ممالک میں ماسک نہ لگانے کا فیصلہ لینے کے بعدیہ بات ہو رہی ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں بھی  ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔اس ضمن میں راجیش ٹوپےنےکہا کہ ’’ہم نےکبھی بھی ماسک فری مہاراشٹر کرنےکی بات نہیں کہی ہے۔ابھی کورونا کا خطرہ پوری طرح سے ٹلا نہیں ہے۔ اس لئے ٹاسک فورس کو اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کرنی چاہیے۔ ہم نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے درخواست کی ہے کہ آئی سی ایم آر  سے اس بارے میں پوچھیں۔ ڈنمارک، ہالینڈ اور دیگر ممالک میں ماسک استعمال نہ کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس تعلق سےفی الحال ماسک فری مہاراشٹر پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔‘‘
اسپتالوں کے ۹۵؍ فیصد بیڈ خالی
 راجیش ٹوپے نے کہاکہ ’’تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتےہوئے، ریاستی محکمہ صحت نے تمام تیاریاں کر لی تھیں۔مریضوں کے لیےاسپتالوں میں بیڈ فراہم کئے  گئے تھے۔ تاہم، ریاست میں ۹۲؍ سے ۹۵؍ فیصدبیڈ اب بھی خالی ہیں۔ آکسیجن مریض صرف ایک فیصد تک ہیں۔ کچھ متاثرہ مریضوں کا علاج گھر پر کیا جا رہا ہے اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘‘
نئے ویریئنٹ کی خبر
 مزید بات کرتے ہوئے، راجیش ٹوپے نے کہا کہ فی الحال ایک نئی قسم پر بات چیت جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت اس پرتحقیق کر رہا ہے۔ معلوم ہوا کہ نیا ویرینٹ زیادہ خطرناک ہے۔ لیکن نئی قسم کے وائرس سے متاثر ابھی تک کوئی مریض کہیں نہیںملا ہے اس لیے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK