Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی میں اب ’حج ہاؤس بمقابلہ مانسرووَر بھون‘ کی سیاست

Updated: January 24, 2022, 9:49 AM IST | Agency | Lucknow

’شمشان بنام قبرستان‘ کی طرز پر یوگی نےکہا کہ پہلے حج ہاؤس بنائے جاتے تھے، ہم کیلاش مانسرو وَر کی عمارت بنا ر ہے ہیں

Police in Ghaziabad have arrested a youth for protesting against a yogi`s rally..Picture:INN
غازی آباد میں یوگی کی ریلی کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس ایک نوجوان کو گرفتار کررہی ہے۔۔ تصویر: آئی این این

  یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر یوپی کی انتخابی مہم کو ہندو بنام مسلمان کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی پر اقلیتوں  کی منہ بھرائی کا الزام لگایا۔ ۲۰۱۷ء کی انتخابی مہم  کی طرز پر انہوں نے  ’حج ہاؤس بمقابلہ مانسرور بھون ‘ کا موضوع چھیڑا۔ وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ ’’پہلے غازی آباد میں حج ہاؤس بنائے گئے تھے مگر ہماری حکومت نے کیلاش  مانسروور کیلئے عمارت بنائی۔  انتخابی مہم کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش  وزیراعلیٰ اتر پردیش میں انتخابی مہم کو مذہبی رنگ دینے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ یہ الیکشن ۸۰؍ فیصد بمقابلہ ۲۰؍ فیصد ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ۲۰؍ فیصد سے ان کی مراد مسلمان تھے۔ اتوار کو وہ  جس مانسروور بھون کی بات کر رہے تھے وہ  ۴؍ منزلہ عمارت ہے جو اندرا پورم میں  کانوڑیاترا میں شریک ہونے والوں اور کیلاش مانسروور کی سالانہ یاترا پر جانے والوں کیلئے  بنائی گئی  ہے۔ دوسری  سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ۲۰۱۶ء میں اپنی  حکومت کے آخری دنوں میں غازی آباد میں حج ہاؤس کا افتتاح کیاتھا۔ سماجوادی حکومت کے ذریعہ  بنائے گئے ۷؍ منزلہ اعلیٰ حضرت حج ہاؤس میں  بیک وقت ۸؍سے ۱۰؍ ہزار عازمین حج کے قیام کی گنجائش ہے۔ حج کے سیزن کے علاوہ اس عمارت کا استعمال کوچنگ سینٹر کے طور پر ہوتا ہے۔ ’دہشت گردوں‘ کے مقدمے واپس لینے کا الزام    یوگی آدتیہ ناتھ جنہوں نے اتوار کو غازی آباد میں گھر گھر پہنچ کر پارٹی کی انتخابی مہم چلائی، نے سماجوادی پارٹی پر یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی حکومت  نے  ایودھیا میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمے واپس لئے تھے۔  ان کے  مطابق’’۲۰۱۲ء میں جب سماجوادی برسراقتدار تھی،  تب اس ان لوگوں کے خلاف مقدمے واپس لئے جن پر ایودھیا میں دہشت گردانہ حملے کا الزام تھا۔ ‘‘ یوگی  نے کہا کہ ’’سماجوادی حکومت میں غریبوں کو اناج نہیں ملتا تھا اور مافیا کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK