Inquilab Logo Happiest Places to Work

تری پورہ تشدد کےمناظرعام کرنے والوں پرنگاہ رکھی جائے اوران کو روکا جائے

Updated: November 15, 2021, 11:39 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Nagpada

ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن میںتنظیموںکے ذمہ داران اورمحلہ کمیٹی کے اراکین کےہمراہ پولیس کی میٹنگ ۔آگری پاڑہ پولیس نے مارچ کیا

Officials of local organizations and members of mahalla committee can be seen at Nagpara police station..Picture:INN
ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن میں مقامی تنظیموں کے ذمہ داران اورمحلہ کمیٹی کےاراکین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

تری پورہ میں منصوبہ بند طریقے سےمسلمانوں کی جان ومال اورعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اورنبی اکرمؐکی شان میںکھلم کھلا گستاخی کرنےکیخلاف مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے اورہرامن پسند اور انسانیت نواز اس کی مذمت کررہا ہے ۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ شرپسندوںنے جس طرح سے غنڈہ گردی کی ہے ،ان مناظرکو دیکھنے والا ہر کس وناکس مذمت اور برہمی کا اظہار کرے گا ۔  اسی سلسلے میں ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن میں تنظیموں کے ذمہ داران اورمحلہ کمیٹی کےاراکین کی سینئر انسپکٹررمیش کھاڑے نے میٹنگ بلائی اور آگری پاڑہ پولیس نےنظم ونسق قائم رکھنے کی غرض سے مارچ کیا ۔ اس میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تری پورہ تشدد کےمناظرعام نہ کئے جائیں اورجو لوگ عام کریں،محلہ کمیٹی کے اراکین ان کوروکیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ شرپسند پرانے اوردیگر مقامات کے ویڈیو کوبھی شیئر کررہے ہیں۔اس لئے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امن عامہ کے استحکام کی خاطر ان چیزوں پرنگاہ رکھیں ۔ ساتھ ہی یہ کوشش کی جائے کہ سوشل میڈیا میںاس طرح کی چیزیں شیئرنہ کی جائیں اوراگر کوئی ایسا کرنے کی کوشش کرے تواس کے نقصانات سے آگاہ کراتے ہوئے اسے روکیں تاکہ آپسی بھائی چارہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے ۔اس موقع پرپولیس اہلکاروں کے یہ بات بھی گوش گزارکروائی گئی کہ ناگپاڑہ پولیس کی حدود میںمنشیات کا کاروبار پنپ رہا ہے اورڈرگس مافیا اپنا جال پھیلائے ہوئے ہیں۔  اس پر سینئر انسپکٹر نےیہ یقین دہانی کروائی کہ ڈرگس مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔میٹنگ میں سلیم ناگوری، مظہر اعلیٰ  حضرت فاؤنڈیشن کے سربراہ محمدعلی رضوی ، فاروق کلادیا ،غلام بھائی، عمران ملا، راجیش شاہو، منوہر چوپڑہ، نندودسار، رمیش مہتا اور سریندر پرکاش یلگونڈا موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK