EPAPER
Updated: January 23, 2022, 8:48 AM IST | Tarunantpuram
ریاست اس سال کو کاروباریوں کے سال کے طور پر منائے گی۔ کیرالا کے غیر مقیم شہریوںکو کم شرح سو د پر قرض دیا جائے گا
کیرالا کے وزیر صنعت پی راجیو نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کا محکمہ صنعت ۲۰۲۲ء میں ایک لاکھ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
وزیر صنعت نے جمعہ کو کیرالا میں غیرمقیم شہریوں کے امور کے محکمے (نورکا) کی میٹنگ کے دوران بتایا کہ کیرالا اس سال کو کاروباریوں کے سال کے طور پر منائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا:’’ حکومت کا مقصد ۲۰۲۲ء میں صنعت کاروں کے سال کو منا کر ایک لاکھ مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں قائم کرنا ہے۔ ہم مائیکرو اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ‘‘
نورکا کے صدر پی سری رام کرشنن کی موجودگی میں کیرالا کے غیر مقیم شہریوں کو کم شرح سود پر قرض دینے کا اعلان کیا گیا۔ یہ قرض کیرالا بینک اور ریاستی سطح کی بینکنگ سوسائٹیوں کی مدد سے دیئے جائیں گے۔
ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ صنعت ان ایم ایس ایم ای کو سرکاری گرانٹ دے گا۔ اب تک این آر آئی صنعت کاروں نے صنعت اور نورکا محکموں کی مدد سے تقریباً۳؍ ہزار ۵؍سو ایم ایس ایم ای قائم کئے ہیں۔