Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدھارتھ ناتھ سنگھ کے سامنے بی جے پی کارکن کی خود کشی کی کوشش

Updated: February 04, 2022, 11:38 AM IST | Agency | Prayagraj

بی جےپی کے مطابق کابینی وزیر پر چہ داخل کرنے جارہے تھے ، اسی دوران حملے کی نیت سے یہ نوجوان ان کے قافلے میں شامل ہوگیا تھا

Priyag Raj: Cabinet Minister Siddharth Nath Singh after the admission form.Picture:PTI
پریا گ راج :پرچہ داخلہ کے بعد کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اترپردیش کے  کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کے  بی جے پی کے ایک کارکن نے خودکشی کی ۔ اسی دوران انہوں نے  الٰہ آباد مغرب اسمبلی حلقے سےبی جے پی کے ٹکٹ پر جمعرات کو اپنا پرچہ  داخل کیا ہے۔    اس سلسلے میں پریا گ راج کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( ایس پی) اجے کمار نے بتایا کہ جونپور کا ہمانشو دوبے(۲۶) نامی ملزم خود کو بی جے پی کا کارکن بتاتا ہے اور وہ کام نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کی دھمکی دے  رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حراست میں لے گئے نوجوان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہےکہ   پرچہ  داخل کرنے کیلئے نکلے سدھا رتھ ناتھ سنگھ پر حملے کی نیت سےایک شخص  ان کے قافلے میں شامل ہوگیا۔ اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔   دھومن گنج تھانہ علاقے کے منڈیرا  میںواقع ان کی دفتر کے قریب ایک شخص ان کی طرف تیزی سے بڑھا۔   وہ کچھ کرپاتا کہ اس سے پہلے آس پاس موجود کارکنوں  نے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ اسے بی جے پی کا پرانا کارکن بتایا جاتا ہے۔ اس کے قبضے سے سلفاس کی گولیاں اور بلیڈ برآمد کیا گیا ہے۔   واضح رہےکہ سدھارتھ ناتھ سنگھ کو بی جے پی نے الٰہ آباد مغرب سے دوسری بار اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے نواسہ سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اس سے پہلے ۲۰۱۷ء  میں جیت حاصل کر کے علاقہ میں پہلی بار کمل کھلایا تھا۔ ۲۰۱۷ء میں الٰہ آیاباد مغرب میں کل ۴۳ء۴؍ فیصد ووٹ پڑے تھے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کی امیدوار رچا سنگھ کو۲۵؍ ہزار ۳۳۶؍  ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔  سماجوادی پارٹی نے اس بار طلبہ لیڈر رچا سنگھ  کے بجائے امرناتھ موریہ کو سدھارتھ ناتھ سنگھ کے مقابلے میں اتارا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK