Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی سینٹرل اور آگری پاڑہ کے مکینوں کیلئےخصوصی ٹیکہ کاری مہم

Updated: May 27, 2021, 8:37 AM IST | saadat khan | Mumbai

حکومت اور بی ایم سی کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ’ممبئی سینٹرل اور آگری پاڑہ ایڈوانسڈ لوکیلٹی مینجمنٹ ‘ نے تقریباً ۹۰؍بلڈنگوںکے ایک ہزار افراد کیلئے اگلے ہفتے سے خصوصی مہم شروع کرنےکااعلان کیاہے ۔ کوروناسے تحفظ کیلئےبہترین اسپوتنک انجکشن لگوایاجائے گا

Special Vaccination Campaign For Mumbai Central
ممبئی سینٹرل کے مکینوں کیلئےخصوصی ٹیکہ کاری مہم

ٹیکہ کاری مہم میں آنےوالی دقتوں ، حکومت اور بی ایم سی کے بوجھ کو کم کرنے اور صحت افزا ماحول   میں ٹیکہ لگوانےکیلئے  ’ممبئی سینٹرل اور آگری پاڑہ ایڈوانسڈ لوکیلٹی مینجمنٹ ( ایم سی اے اےایل ایم )‘ نے  اپنے علاقےکی تقریباً ۹۰؍ بلڈنگوں کے ایک ہزار افراد کیلئے اگلے ہفتے سے خصوصی مہم شروع کرنےکااعلان کیا ہے ۔ کوروناسے حفاظت کیلئے سب سے بہترین اسپوتنک انجکشن ممبئی سینٹرل پر واقع ووکہارڈ اسپتال میں لگوایاجائے گا جس کیلئے فی انجکشن ایک ہز ار ۴۰۰؍روپےچارج لیا جائے گا۔
 اس ِضمن میں ایم سی اے اےایل ایم کے سیکریٹری محبوب پٹیل نے بتایاکہ ’’ ٹیکہ کاری کیلئے جس طرح کی پریشانیاں ہورہی ہیں ، اس سے ہم سب واقف ہیں۔ ٹیکہ کے رجسٹریشن کیلئے جس طرح کے مسائل ہیں، ان کا بھی ہمیں تجربہ ہے۔ رجسٹریشن کے بعد ویکسنیشن سینٹر پر ہونےوالی بھیڑاور قطار سے بھی کووڈ۱۹؍  ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس کےعلاوہ حکومت اور بی ایم سی پر بھی شہر ومضافات کے ڈیڑھ کروڑ افراد کو ٹیکہ لگانےکا بوجھ ہے جو آسان کام نہیں ہے ۔ ان تمام مسائل کا جائزہ لینے کےبعد ہم نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی اسوسی ایشن کی نگرانی میں تمام سوسائٹیوں کے افراد کیلئے ٹیکہ کی سہولت فراہم کریں گے۔ اسی مقصد کے تحت کچھ ڈاکٹروںکی مدد سے ووکہارڈ اسپتال میں ٹیکہ لگانےکا انتظام کیاگیاہے ۔ ‘‘انہوںنےیہ بھی کہاکہ ’’ٹیکہ لگوانے کیلئے بیشتر لوگ پریشان ہیںلیکن خاطرخواہ انتظام نہ ہونے سے لوگوںکو بڑی دقتیں ہورہی ہیں۔انجکشن کے دستیاب نہ ہونے سے پہلا انجکشن لگواکر دوسرے انجکشن کیلئے لوگ انتظار کررہے ہیں۔اس طرح کی متعدد پریشانیاں ہیں جس کی وجہ سے لوگ پیسہ دے کربھی انجکشن لگوانے پر آمادہ ہیں۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے انجکشن مفت  لگایا جارہاہےمگر عوام کو انجکشن لگانے کیلئے حکومت تو پیسہ ادا کررہی ہے۔ یہ بات ہمیں سمجھنی چاہئے اسی لئے ہم نے فیصلہ کیاہےکہ جو لوگ پیسہ اداکرکے انجکشن لگواسکتےہیں ، انہیں آسانی سے اور بحفاظت انجکشن لگوانےکی سہولت کیوں مہیانہ کرائی جائے ۔ ‘‘
  مذکورہ ادارے کے صدر عمران سیّد نے اس تعلق سے بتایاکہ ’’ ہم اس مہم کیلئے باضابطہ پروگرام مرتب کررہےہیں۔ اس کیلئے گوگل فارم تیارکررہےہیںجس میں ٹیکہ لگانےکےخواہشمند افراد کی تفصیلات درج ہوں گی جن کی بنیاد پر ٹیکہ لگانےکا انتظام کیاجائے گا۔ فارم کےمطابق اسپتال سے رابطہ کرکے ٹیکہ لگوانےکیلئے وقت دیاجائے گا۔ ووکہارڈ اسپتال کے خصو صی وارڈمیں ہمارے ممبران کو ٹیکہ لگایاجائے گا۔ ٹیکہ کاری کے دوران تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھاجائے گا ساتھ ہی اسپتال میں بھیڑ جمع نہ ہو، اس پر بھی توجہ دی جائے گی۔‘‘ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نےبتایاکہ ’’ ہم کوروناوائر س سے محفوظ رہنےکیلئے دستیاب بہترین اسپوتنک انجکشن کا انتظام کررہےہیں۔اس کیلئے انجکشن کی قیمت ، اسپتال کے چارج اور جی ایس ٹی وغیرہ کے ساتھ فی فرد ایک ہزار ۴۰۰؍روپے ادا کرنے ہوںگے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK