Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی کے پوائنٹس میں اضافہ

Updated: March 24, 2021, 12:17 PM IST | Agency | Mumbai

بازار سبز نشان پر بند ہوا، سینسیکس ۵۰؍ ہزار کے پار، نفٹی ۱۵؍ ہزارپوائنٹس تک پہنچنے کے قریب

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں اچھی خریداری کی بدولت بی ایس ای کا سینسیکس ۲۸۰؍ پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ ۵۰۰۵۱ء۴۴؍ پوائنٹس  پر بند ہوا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی۸۸؍ پوائنٹس کی  بلندی کے ساتھ۱۴۸۲۴ء۴۵؍ پوائنٹس پر  بند ہوا۔ اس  رجحان کے دوران   بازار سبز نشان پر بند ہوا۔   اس سے قبل ۱۶؍ مارچ کو سینسیکس ۵۰؍ ہزارکی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس کے بعد اس میں گرواٹ  درج کی گئی تھی لیکن منگل کو اب یہ دوبارہ ۵۰؍ ہزار پوائنٹس کو عبور کرنے میں کامیا ب رہا۔ دوران کاروبار انڈیکس میں شامل ۳۰؍ میں سے ۱۷؍ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ درج کیا گیا۔ الٹرا ٹیک کا شیئر سب سے زیادہ۲ء۶؍ فیصد کے اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے لگاتار دوسرے دن بھی سب سے زیادہ بینکنگ سیکٹر کے حصص میں خریداری کی، ایچ ڈی ایف سی، آئی سی آئی سی آئی اوور انڈس انڈ بینک کے شیئرز میں۲ ؍۲؍ فیصد کا اضافہ ہوا  ، انڈس انڈ بینک کے حصص۱ء۵؍ فیصد کے اضافہ پر بند ہوئے۔ علاوہ ازیں آٹو اور آئی  سیکٹر کے شیئروں میں بھی بہتر خریداری ہوئی۔ نفٹی میں شری سیمنٹ کے شیئر زمیں سب سے زیادہ۴ء۸؍ فیصد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK