Inquilab Logo Happiest Places to Work

خوبصورت لمحات کیلئے دبئی کا شکریہ، رونالڈو کا عربی میں ٹویٹ

Updated: February 01, 2022, 11:32 AM IST | Agency | Abu Dhabi

عظیم فٹ بالر نے متحدہ عرب امارات کے مشہور شہر میں چھٹیاں گزارنے کے بعدشکریہ ادا کرکے لوگوںکا دل جیت لیا

Cristiano Ronaldo during an event at the Dubai Expo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو دبئی ایکسپو میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ۔ تصویر: آئی این این

پرتگال  سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ  فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عربی زبان میں ایک پیغام جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ اس پیغام میں اس  مشہور فٹ بالرنے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کا شکریہ ادا کیا ہے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی مختصر تعطیلات گزاریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رونالڈو کی گرل فرینڈ نے اپنی ۲۸؍ ویں سال گرہ کے موقع پر ایک تصویر جاری کی تھی۔ تصویر میں وہ دبئی میں برج خلیفہ پر کھڑی نظر آ رہی ہیں۔رونالڈو اپنی مختصر تعطیلات میں دبئی کے شہر میں کئی روز تک لطف اندوز ہوئے۔رونالڈو نے دبئی اور وہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عربی زبان میں پیغام جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ عظیم فٹ بالر نے لکھا کہ’’اس خوب صورت وقت کیلئے  دبئی کا شکریہ ... اس گرم جوشی کے جذبات کیلئے دبئی کا شکریہ ... خوب صورت ترین گھریلو لمحات فراہم کرنے کیلئے دبئی کا شکریہ ... دبئی میرا دوسرا گھر ہے ... میرا گھرانہ پُر تپاک استقبال اور آپ کے عوام کے خوب صورت برتاؤ پر ممنون ہے ... میری طرف سے آپ کیلئے پُر خلوص محبت۔‘‘ سوشل میڈیا صارفین بالخصوص عرب حلقوں نے رونالڈو کی اس عربی زبان کی پوسٹ کو پسند کیا اور اس کی بھرپور انداز میں ستائش کی۔ رونالڈو کا دبئی کا دورہ سرگرمیوں سے بھرپور تھا۔ اس دوران  انہوں نے ایکسپو ۲۰۲۰ءء نمائش میں مکالمے کی ایک نشست میں بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگز  کی ۲۸؍ویںسال گرہ بھی منائی۔ یاد رہے کہ دبئی ان دنوں عالمی شخصیات کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں کھیل اور آرٹ کی دنیا کی کئی اہم شخصیات کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔  ایک ارجنٹائنا کے عظیم فٹ بالر آنجہانی میرا ڈونا بھی دبئی کو اپنا دوسرا گھر کہا کرتے تھے۔  وہ بھی چھٹیا ں منانے کیلئے اسے بہترین مقام قرار دیتے تھے۔  وہ اکثر یہاں آتے اور مقامی لباس  بھی زیب تن کیا کرتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK